Inquilab Logo

آج کا پکوان (رمضان اسپیشل): ویجی فرائز

Updated: March 18, 2024, 3:35 PM IST | Mumbai

آج افطار میں بنایئے خاص پکوان ’’ویجی فرائز۔‘‘ اس کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Veggie Fries. Photo: INN
ویجی فرائز۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: آلو آدھا کلو، پسی ہوئی کالی مرچ آدھا چمچہ، چکن پاؤڈر آدھا چمچہ، کارن فلور ایک پیالی، نمک حسب ذائقہ، اسٹک چار سے پانچ عدد، ٹماٹر ایک عدد، شملہ مرچ ایک عدد، پیاز ایک عدد۔
بنانے کا طریقہ: آلو کے چھلکے اتار کر اسے کیوب کی شکل میں کاٹ لیں۔ اس کے بعد اسے ایک بھاپ پر ابال کر اتار لیں۔ ٹھنڈا ہو جائے، تو اس میں سبزیوں کے علاوہ تمام اجزاء اچھی طرح سے ملا کر رکھ دیں۔ سبزیوں کو بھی چوکور کاٹ لیں۔ ۱۵؍ منٹ بعد اسٹک میں ایک ٹماٹر ایک آلو، ایک پیاز کا کیوب پھر آلو آخر میں شملہ مرچ لگائیں۔ ساری اسٹک اسی طرح تیار کرکے تلیں۔ یہ منفرد سے فرائز کھانے میں بہت ذائقے دار ہوتے ہیں۔  افطار کے موقع پر اپنے دسترخوان کی زینت بنائیں۔ اس سے یقیناً آپ بازار کے  پکوانوں کو بھول جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK