Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: سویوں کا ٹرائفل

Updated: October 02, 2025, 9:44 PM IST | Mumbai

سویوں کا ٹرائفل بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Seviyan Ka Trifle. Photo: INN
سویوں کا ٹرائفل۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: دودھ ایک لیٹر، موٹی رنگ برنگی سویاں ایک کپ، چینی ایک کپ یا حسب ِ ذائقہ، جیلی ایک پیکٹ، فروٹ کوکٹیل ایک کپ، کریم ایک پیکٹ، بادام پستے حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: دودھ میں تھوڑا پانی ملائیں پھر اس میں موٹی رنگ برنگی سویاں اور چینی ملا کر پکنے دیں۔ سویاں گل جائیں اور دودھ بھی تھوڑا گاڑھا ہوجائے تو اتار کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔ ایک سے ڈیڑھ کپ پانی اُبال کر جیلی کو پکا کر بنالیں۔ آدھی جیلی ایک شیشے کے پیالے میں ڈالیں۔ بقایا آدھی ایک پلیٹ یا طشتری میں جما دیں۔ جب جیلی جم جائے تو پیالے میں جیلی کے اوپر احتیاط سے آدھی سویاں ڈال دیں۔ پھر آدھا فروٹ کوکٹیل ڈالیں اور اس کے اوپر بقایا سویاں ڈال کر اس کے اوپر کریم کی تہہ بچھا دیں۔ اس کے اوپر جیلی کے ٹکڑے کاٹ کر سجائیں، فروٹ کوکٹیل اور باریک کٹے بادام پستے بھی سجا دیں۔ مزیدار ٹرائفل تیار ہے، فریج میں ٹھنڈا کرکے نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK