تھائی رائس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 30, 2026, 11:16 AM IST | Mumbai
تھائی رائس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن (بون لیس) ایک کلو، چاول (اُبلے ہوئے) دو کپ، اسپیگٹی (اُبال لیں) ایک پیکٹ، انڈے (اُبال کر گول سلائس کاٹ لیں) تین عدد، لہسن (پسا ہوا) ایک چھوٹا چمچہ، سیاہ مرچ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، لال مرچ (کُٹی ہوئی) ایک چھوٹا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، ٹماٹر (باریک کاٹ لیں) ۲؍ عدد، ہری پیاز (باریک کاٹ لیں) ایک عدد، شملہ مرچ (لمبائی میں کاٹ لیں) ایک عدد، گاجر (لمبائی میں سلائسز کاٹ لیں) ایک عدد، بند گوبھی (باریک کاٹ لیں) ایک عدد، فریش کریم چار چھوٹے چمچے، سویا سوس ایک بڑا چمچہ، چلی سوس ایک بڑا چمچہ، ٹماٹو کیچپ دو چھوٹے چمچے، مایونیز ۲؍ چھوٹے چمچے اورفرینچ فرائز حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: ایک پتیلی میں تیل گرم کرکے اس میں چکن ڈال کر بھون لیں۔ اب اس میں نمک، لہسن، لال مرچ اور ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کیلئے رکھ دیں۔ جب ٹماٹروں کا پانی خشک ہو جائے، تو کالی مرچ، سویا سوس، چلی سوس اور ٹماٹو کیچپ ڈال کر بھونیں اور چولہا بند کردیں۔ اس کے بعد تمام سبزیوں کو ایک الگ فرائنگ پین میں حسب ِ ضرورت تیل گرم کرکے فرائی کریں اور اسپیگیٹی میں نمک ڈال کر ابال کے ان میں مایونیز اور فریش کریم اچھی طرح ملا لیں۔ اب سب سے پہلے ایک بڑی ڈش میں چاول کی تہہ لگائیں، پھر اس کے اوپر چکن کا آمیزہ ڈال کر سبزیوں کی تہہ لگادیںاور آخر میں اسپیگیٹیز اور فرینچ فرائزسے سجاوٹ کردیں۔ چاہیں تو تھوڑے سے تیل میں لہسن فرائی کرکے اس کا بگھار لگا دیں۔