• Sat, 31 October, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکی موز

Updated: October 31, 2026, 10:46 AM IST | Mumbai

چکی موز بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chikki Mousse. Photo: INN
چکی موز۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: ۲۵۰؍ گرام مونگ پھلی کی چکی، ۱۵۰؍ ملی لیٹر ہیوی کریم، ۸۰؍ گرام کنڈینسڈ ملک، ۶۰؍ گرام اسمودھ پی نٹ بٹر، ۵؍ ملی لیٹر ونیلا ایکسٹراک۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے مونگ پھلی کی چکی کو چوپنگ بورڈ پر رکھیں اور چاقو کی مدد سے اسے باریک، کرارے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ تھوڑی سی کٹی ہوئی چکی الگ سے نکال کر رکھ دیں۔ اب ہیوی کریم کو گرائنڈر کے جار میں ڈال کر تب تک پیسیں جب تک کریم گاڑھی نہ ہوجائے۔ ایک الگ پیالے میں کنڈینسڈ ملک، اسمودھ پی نٹ بٹر اور ونیلا ایکسٹراک ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔ آمیزہ ایک دم چکنا اور ملائم ہوجانے پر اسے پھینٹی ہوئی کریم میں ڈالیں۔ اسپیکٹولا کی مدد سے اسے دھیرے دھیرے چلائیں، تاکہ کریم ہلکی اور پھولی ہوئی نظر آئے۔ اب باریک کٹی ہوئی مونگ پھلی کی چکی کو تیار کریمی موز میں ڈالیں اور پورے آمیزے میں اچھی طرح ملا لیں۔ تیار کی ہوئی چکی موز کو نوزل لگی پائپنگ بیگ میں بھریں۔ اب اسے گلاس میں نکالیں۔ اوپر سے بچا کر رکھی ہوئی چکی کے کرارے ٹکڑوں سے سجائیں اور تھوڑی دیر کے لئے فریج میں سیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ لیجئے چکی موز تیار ہے اسے ٹھنڈا ٹھنڈا نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK