• Mon, 28 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن تکّہ فنگر سینڈوِچ

Updated: September 28, 2026, 11:08 AM IST | Mumbai

چکن تکّہ فنگر سینڈوِچ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Tikka Finger Sandwich. Photo: INN
چکن تکّہ فنگر سینڈوِچ۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن بریسٹ ایک عدد، براؤن بریڈ ۶؍ سلائس، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک بڑا چمچہ، کُٹی ہوئی لال مرچ ایک چھوٹا چمچہ، چاٹ مسالہ ایک چھوٹا چمچہ، لیموں کا رس ۲؍ بڑے چمچے، کاٹیج چیز ۴؍ بڑے چمچے، بادام ۴؍ سے ۶؍ عدد، کالی مرچ کُٹی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، سلاد کے پتّے حسب ِ پسند، زیتون کا تیل ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے چکن بریسٹ کو دھو کر فرائنگ پین میں رکھیں اور اس پر نمک، لہسن، لال مرچ، لیموں کا رس اور زیتون کا تیل ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور اسے ڈھانک کر ۱۵؍ سے ۲۰؍ منٹ کے لئے رکھ دیں۔ پھر اسے درمیانی آنچ پر پکنے رکھ دیں اور جب چکن اچھی طرح گل جائے اور پانی خشک ہوجائے تو اس پر چاٹ مسالہ چھڑک کر چولہے سے اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر اس کی چھوٹی چھوٹی بوٹیاں کرلیں۔ کاٹیج چیز میں کرش کئے ہوئے بادام، نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح رگڑ لیں تاکہ وہ نرم پیسٹ سا بن جائے۔ اب بریڈ کے ایک سلائس پر کاٹیج چیز پھیلا کر لگائیں، پھر باریک کٹے ہوئے سلاد کے پتّے ڈال کر اس پر چکن ڈال کر دوسرے سلائس سے بند کر دیں۔ ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ فریج میں رکھنے کے بعد ان سینڈوِچز کو ۳؍ سے ۴؍ لمبے سلائس کی طرح کاٹ کر سوس کے ساتھ نوش فرمائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK