شریمپ چاؤ من بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: September 27, 2026, 9:23 AM IST | Mumbai
شریمپ چاؤ من بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چائنیز نوڈلز ۲۰۰؍ گرام، چھوٹے جھینگے ۲۵۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک چھوٹا چمچہ، سفید مرچ پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، چینی ۲؍ بڑے چمچے، چائنیز نمک حسب ِ منشاء، گاجر، شملہ مرچ اور ہری پیاز ایک، ایک عدد، سرکہ اور سویا سوس ۴، ۴؍ بڑے چمچے، لیموں کا رس اور کارن فلور ۲، ۲؍ بڑے چمچے، زیتون کا تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: جھینگوں کو صاف کرکے رکھ لیں۔ سبزیوں کو دھو کر باریک کاٹ لیں۔ ایک برتن میں ایک بڑا چمچہ نمک اور چٹکی بھر ہلدی کے ساتھ نوڈلز اُبلنے رکھیں۔ جب گل جائیں تو چھلنی میں چھان کر اوپر سے سادہ پانی ڈال کر ٹھنڈا کرلیں۔ فرائنگ پین میں زیتون کے تیل کو درمیانی آنچ پر ۲؍ منٹ گرم کریں اور لہسن ڈال کر ایک منٹ کیلئے فرائی کریں۔ جھینگے ڈال کر تیز آنچ پر اتنی دیر فرائی کریں کہ جھینگوں کا اپنا پانی خشک ہوجائے۔ پھر سبزیاں اور اُبلے ہوئے نوڈلز ڈال کر فرائی کریں۔ نمک، سفید مرچ، چینی، چائنیز نمک، سویا سوس اور سرکہ شامل کرکے ملائیں۔ آخر میں کارن فلور اور لیموں کا رس چھڑک کر ۲؍ منٹ تیزی سے چمچہ چلا کر چولہے سے اتار لیں۔ ڈش میں نکال کر اوپر سے فرائی کئے ہوئے جھینگے ڈال کر پیش کریں۔