تنگری تکّہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: December 18, 2025, 5:19 PM IST | Mumbai
تنگری تکّہ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چکن ڈرم اسٹکس ایک کلو، دہی ۲؍ بڑے چمچے (گاڑھی)، کچا پپیتا ایک بڑا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، ہری مرچ ایک بڑا چمچہ، نمک ڈیڑھ چھوٹے چمچے، سفید زیرہ ۲؍ چھوٹے چمچے (کُٹا ہوا)، زرد رنگ ایک چٹکی، سرکہ ۲؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں دہی، پپیتا، ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ، نمک، سفید زیرہ، زرد رنگ اور سرکہ ڈال کر چکن ڈرم اسٹکس کو میری نیٹ کرکے ۲؍ گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں۔ اب انہیں اسکیورز پر لگا کر تیل سے برش کریں اور باربی کیو کر لیں۔ انہیں چٹنی کے ساتھ نوش فرمائیں۔