Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: توا کباب

Updated: May 08, 2025, 9:49 PM IST | Mumbai

توا کباب بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Tawa Kabab. Photo: INN
توا کباب۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: چکن کا قیمہ ۶۰۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، ہلدی پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، لال مرچ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، اجوائن آدھا چھوٹا چمچہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پودینہ ایک بڑا چمچہ، ہری مرچ ۴؍ عدد، گرم مسالہ پاؤڈر ایک چھوٹا چمچہ، زیرہ پاؤڈر ایک بڑا چمچہ، پیاز ۲؍ عدد (باریک کٹی ہوئی)، دھنیا پتے ایک بڑا چمچہ (باریک کٹا ہوا، کٹی ہوئی لال مرچ ایک بڑا چمچہ، دھنیا پاؤڈر ایک بڑا چمچہ۔
بنانے کا طریقہ: ایک پیالے میں قیمہ، نمک، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، کٹی ہوئی لال مرچ، اجوائن، گرم مسالہ، دھنیا پاؤڈر، پیاز، دھنیا پتے، ہری مرچ، پودینہ اور ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب اپنے ہاتھوں پر تیل لگا کر لکڑی کی سیخ پر کباب بنائیں۔ پھر ایک توے پر تیل گرم کرکے اس پر کباب رکھیں اور ڈھکن سے ڈھانپ کر تین سے چار منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ اب ڈھکن ہٹا کر کباب پلٹ لیں اور دوبارہ ڈھکن سے ڈھانپ کر دو سے تین منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ اسپیشل توا کباب تیار ہیں۔ دھنیا پتے چھڑک کر پراٹھنے اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK