Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: چکن ایگ رول

Updated: May 22, 2026, 9:23 AM IST | Mumbai

چکن ایگ رول بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

Chicken Egg Roll. Photo: INN
چکن ایگ رول۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: میدہ ۲؍ پیالی، انڈے ۲؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، دودھ آدھی پیالی، بیکنگ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، چکن (ریشہ کی ہوئی) ایک پیالی، بند گوبھی (باریک کٹی ہوئی) آدھی پیالی، گاجر (باریک کٹی ہوئی) آدھی پیالی، ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی) آدھی پیالی، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مارچ ایک چھوٹا چمچہ، تیل تلنے کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: میدہ چھان کر ایک برتن میں اس میں نمک، بیکنگ پاؤڈر، انڈے اور دودھ ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ اس آمیزے کو ڈھانک کر ۲؍ سے ۳؍ گھنٹے کے لئے پر رکھ دیں۔ فرائنگ پین میں ایک بڑا چمچہ کوکنگ آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر ایک سے ۲؍ منٹ گرم کریں، اس میں لہسن ڈال کر ایک منٹ فرائی کریں، چکن ڈال کر ۳؍ سے ۴؍ منٹ تیز آنچ پر فرائی کریں پھر بند گوبھی، گاجر اور ہری پیاز ڈال کر ایک سے ۲؍ منٹ فرائی کریں۔ اس میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح ملا کر چولہے سے اتار لیں اور ٹھنڈا کرنے رکھ دیں۔ میدے کے آمیزے کو دوبارہ پھینٹیں اور زیادہ گاڑھا محسوس ہو تو ۳؍ سے ۴؍ بڑے چمچے دودھ یا پانی شامل کرلیں۔ نان اسٹک فرائنگ پین کو ایک منٹ چولہے پرگرم کرکے ہلکا سا چکنا کرلیں، آدھی پیالی آمیزے کو پھیلا کر ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر اتنی دیر پکائیں کہ کناروں سے الگ ہونے لگے اور ہلکا سا سنہری ہوجائے۔ اسے فرائنگ پین سے نکال لیں اور اسی طرح سے سارے پین کیک بنا لیں، پین کیک میں ایک سے ۲؍ چمچے فلنگ ڈال لیں اور رول کرکے دبا کر بند کریں۔ (بند کرتے ہوئے چپکنے میں مشکل ہو تو ہلکی سے پھینٹی ہوئی انڈے کی سفیدی لگا دیں) اسی طرح تمام رول بنا کر ۱۰؍ سے ۱۵؍ منٹ تک فریج میں رکھ دیں۔ کڑھائی میں تیل گرم کرکے تل لیں اور گولڈن فرائی ہونے پر کڑھائی سے نکال کر ایک پلیٹ میں ٹشو پیپر رکھ کر نکال لیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK