ٹوفو بروکلی سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: October 07, 2026, 4:05 PM IST | Mumbai
ٹوفو بروکلی سلاد بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: بروکلی آدھا کلو، ٹوفو ۱۰۰؍ گرام، نمک حسب ِ ذائقہ، پیاز ایک عدد درمیانی، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، اوئسٹر سوس ۲؍ بڑے چمچے، تیل ۲؍ سے ۳؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: بروکلی کے چھوٹے چھوٹے پھول علاحدہ کرکے اسے اُبلتے ہوئے گرم پانی میں ڈالیں۔ ۴؍ سے ۵؍ منٹ اُبال کر انہیں ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں۔ ٹوفو کے چوکور ٹکڑے کر لیں اور ان پر ہلکا سا نمک اور کالی مرچ چھڑک کر تیل میں سنہری فرائی کرکے نکال لیں۔ اسی تیل میں چوپ کی ہوئی پیاز کو نرم ہونے تک فرائی کریں۔ پھر اس میں بروکلی ڈال کر اس پر نمک، کالی مرچ اور اوئسٹر سوس چھڑک کر ڈھانک کر ۴؍ سے ۵؍ منٹ پکائیں۔ پھر ٹوفو ڈال کر تیز آنچ پر اسٹر فرائی کرکے چولہے سے اُتار لیں۔ اس سادہ، آسان اور غذائیت بھرے سلاد کو گارلک بریڈ کے ساتھ تناول فرمائیں۔ آخر میں تل چھڑک کر اسے مزید ذائقہ دار بنایا جاسکتا ہے۔