ٹومیٹو بائٹس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: April 28, 2026, 8:52 AM IST | Mumbai
ٹومیٹو بائٹس بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: چھوٹے ٹماٹر ۱۰؍ سے ۱۲؍ عدد، نمک حسب ِ ذائقہ، لہسن کے جوئے ۲؍ عدد، چکن ایک پیالی، مشرومز ۳؍ سے ۴؍ عدد، ہری پیاز ۲؍ سے ۳؍ عدد، پارسلے ایک چھوٹا چمچہ، کُٹی ہوئی لال مرچ آدھا چھوٹا چمچہ، چیڈر چیز حسب ِ ضرورت، اجوائن ایک چٹکی، زیتون کا تیل حسب ِ ضرورت۔
بنانے کا طریقہ: چکن کو چوپ کرلیں اور کچلے ہوئے لہسن، نمک، لال مرچ اور ایک بڑا چمچہ زیتون کے تیل میں تیز آنچ پر فرائی کرکے نکال لیں۔ اس میں باریک چوپ کی ہوئی ہری پیاز اور مشرومز ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ پھر اس میں باریک کٹا ہوا پارسلے اور اجوائن بھی شامل کر دیں۔ تھوڑے سے سخت ٹماٹر لے کر ان کے سرے کاٹیں اور احتیاط سے اندر کا گودا نکالیں۔ پھر ان میں کدوکش کیا ہوا چیز ڈال کر تیار کیا ہوا چکن کا مکسچر بھر دیں اور آخر میں اوپر سے دوبارہ کدوکش کیا ہوا چیز ڈال دیں۔ چکنی کی ہوئی بیکنگ ٹرے میں ٹماٹروں کو رکھ کر اوپر سے زیتون کا تیل چھڑک کر کٹے ہوئے قتلے سے بند کر دیں۔ گرم کئے ہوئے اَوَن میں ۱۰؍ سے ۱۲؍ منٹ کے لئے ۱۸۰؍ ڈگری سیلیس پر بیک کرلیں۔ گرم گرم ٹماٹروں کو اَوَن سے نکال کر گارلک بریڈ کے ساتھ پیش کریں۔