ویجی ٹیبل سلاد وِتھ یوگٹ ڈریسنگ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: January 08, 2026, 9:41 PM IST | Mumbai
ویجی ٹیبل سلاد وِتھ یوگٹ ڈریسنگ بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: پھول گوبھی ۲۵۰؍ گرام (پھول الگ کر لیں)، گاجر ۲؍ عدد (سلائس میں کٹی ہوئی)، مٹر ۳؍ چوتھائی کپ، آلو ۲؍ عدد (کیوبز میں کٹے ہوئے)، ہری مرچ ۲؍ عدد (باریک کٹی ہوئی)، دہی ایک کپ، نمک حسب ِ ذائقہ، شہد ۲؍ بڑے چمچے، کالا نمک آدھا چھوٹا چمچہ، کریم آدھا کپ، ہرا دھنیا ۲؍ بڑے چمچے، سلاد کے پتے سرونگ کے لئے، ہرا دھنیا گارنشنگ کے لئے۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے پھول گوبھی اور گاجر کو نمک والے پانی میں پکا لیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال کر ٹھنڈا کر لیں۔ پھر مٹر کو نمک والے پانی میں اُبال لیں اور اسے بھی ٹھنڈے پانی میں ڈال کر ٹھنڈا کرلیں۔ اب آلو اُبال کر انہیں چھیل کر کاٹ لیں اور پھر ٹھنڈا کر لیں۔ پھر ایک پیالے میں دہی، نمک، شہد، کالا نمک، کریم اور ہری مرچ ڈال کر پھینٹ لیں۔ تمام سبزیاں دہی والے آمیزے میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔ سرونگ ڈش میں سلاد کے پتے بچھا کر اوپر دہی اور سبزیوں کا آمیزہ ڈال دیں۔ ساتھ ہی ہرے دھنیا سے گارنش کرکے ٹھنڈا سرو کریں۔