Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج کا پکوان: وہائٹ نمکین ہانڈی

Updated: August 23, 2026, 9:34 AM IST | Mumbai

وہائٹ نمکین ہانڈی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

White Namkeen Handi. Photo: INN
وہائٹ نمکین ہانڈی۔ تصویر: آئی این این

درکار اجزاء: بکرے کا گوشت آدھا کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، پسا ہوا لہسن ایک چھوٹا چمچہ، ادرک ۲؍ انچ کا ٹکڑا، پیاز ۲؍ عدد، سفید مرچ پسی ہوئی ایک چھوٹا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، دہی آدھی پیالی، چیڈر چیز آدھی پیالی، دودھ ایک پیالی، مکھن ۲؍ بڑے چمچے، تیل ۴؍ بڑے چمچے۔
بنانے کا طریقہ: گوشت کو صاف دھو کر چھلنی میں رکھ لیں۔ پیاز اور ادرک کو ملا کر باریک پیس لیں۔ فرائنگ پین میں تیل کو ہلکا سا گرم کریں اور اس میں پیاز کو سنہری ہونے تک فرائی کرکے نکال لیں۔ اب فرائنگ پین میں گوشت کو مکھن میں لہسن، نمک اور سفید مرچ کے ساتھ فرائی کریں اور پیاز میں ملا لیں۔ دہی کو پھینٹ کر اس میں آدھی پیالی پانی ملائیں اور گوشت میں ڈال کر دھیمی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔ گرم دودھ میں کدوکش کی ہوئی چیز اور کالی مرچ شامل کر دیں اور اسے گوشت میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ۵؍ سے ۷؍ منٹ کے لئے دَم پر رکھ دیں۔ گرم گرم نان یا پراٹھوں کے ساتھ اس مزیدار ہانڈی کا لطف اٹھائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK