کرنچی گارلک چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
EPAPER
Updated: November 14, 2026, 3:32 PM IST | Mumbai
کرنچی گارلک چکن بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء: لہسن (باریک کٹا ہوا) ایک عدد، لیموں کا رس ایک بڑا چمچہ، میدہ حسب ِ ضرورت، مکھن ۲؍ بڑے چمچے، کالی مرچ ایک بڑا چمچہ، سفید مرچ ایک بڑا چمچہ، انڈ۱ (پھینٹا ہوا) ایک عدد، چکن (بون لیس) آدھا کلو، سرکہ ۴؍ بڑے چمچے، اوریگانو ایک بڑا چمچہ، پارسلے تھوڑے سے، تیل اور بریڈ کرمبز حسب ِضرورت۔
بنانے کا طریقہ: سب سے پہلے لیموں کا رس، لہسن، مکھن، پارسلے، نمک اور کالی مرچ کو چوپر میں پیس کر ایک مکسچر بنالیں۔ پھر ایک پلیٹ میں بریڈ کرمبز اور دوسری پلیٹ میں نمک اور کالی مرچ ملا کر رکھ لیں۔ اب چکن کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں اور اس پر اچھی طرح نمک، کالی مرچ، اوریگانو اور سرکہ لگا دیں۔ انڈے کو پھینٹ کر علاحدہ رکھ دیں۔ اب چکن کو سب سے پہلے والے مکسچر میں کوٹ کریں، پھر میدے میں، پھر انڈے میں اور آخر میں بریڈ کرمبز میں اور پھر فرائی کریں اور تیکھی چٹنی کے ساتھ پیش کیجئے۔