Inquilab Logo

ویڈیو پلیٹ فارم یوٹیوب ویڈیو ایڈیٹنگ کیلئے نئی ایپ لائے گا

Updated: September 26, 2023, 12:30 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ویڈیوشیئرنگ کے مقبول عام پلیٹ فارم یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ کے لیے Youtube Create کے نام سے اپنی نئی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Photo. INN
تصویر:آئی این این

ویڈیوشیئرنگ کے مقبول عام پلیٹ فارم یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ کے لیے Youtube Create کے نام سے اپنی نئی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میڈ رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک سے مقابلہ کرنے کے لےت یوٹیوب نے اپنی پہلی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپ youtube create کو متعارف کرایا ہے جو یوٹیوب شارٹس اور عام ویڈیوز کی ایڈیٹنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔ ایپ میں متعدد خصوصیات ہیں جن میں ایڈیٹنگ، آٹو کیپشننگ، وائس اوور کی صلاحیتیں اور بیٹ میچنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ فلٹرز، افیکٹس، ٹرانزیشن اور رائلٹی فری میوزک کی لائبریری تک رسائی شامل ہے۔ ایپ کا مقصد ہے کہ صارفین کو اپنی یوٹیوب ویڈیوز کے لیے پیچیدہ ایڈیٹنگ سافٹ ویئرز یا ٹولز پر انحصار نہ کرنا پڑے۔ مذکورہ بالا ایپ جلد ہی محدود مارکیٹوں میں دستیاب ہوگی جس میں امریکہ، برطانیہ، جرمنی، فرانس، انڈونیشیا، بھارت، جنوبی کوریا اور سنگاپور شامل ہیں ۔ ایپ بیٹا ورژن میں ہوگی جس کا مقصد ایپ کو بہتر بنانے کے لیے کمنٹس اور صارفین کے تاثرات کا جائزہ لینا ہے۔ ایپ تمام صارفین کے لیے مفت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK