Inquilab Logo

اینٹی لاک بریکنگ سسٹم کیا ہے اور یہ حادثاتی یا ہنگامی صورت میں کیسے کام کرتا ہے؟

Updated: January 01, 2022, 11:27 AM IST | Sarveshwar Pathak | New Delhi

 ملک میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم کو اب ہر گاڑی کے لئے لازمی کردیا گیا ہے ۔ یہ  فیچر  خاص طور پر موسم کی مناسبت سے گاڑی پر بہتر کنٹرول کے  لئے اور ہنگامی بریکنگ کے خطرے سے بچانے کے لئے ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 ملک میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم کو اب ہر گاڑی کے لئے لازمی کردیا گیا ہے ۔ یہ  فیچر  خاص طور پر موسم کی مناسبت سے گاڑی پر بہتر کنٹرول کے  لئے اور ہنگامی بریکنگ کے خطرے سے بچانے کے لئے ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جن گاڑیوں میں اینٹی لاک بریکنگ سسٹم نہیں ہوتا ہے ، وہ اے بی ایس سسٹم سے لیس گاڑیوں کے موازنہ میں ۳۵؍ فیصد تک زیادہ حادثہ کا شکار ہوتی ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں کہ اے بی ایس سسٹم آخر ہوتا کیا ہے ۔  اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (اے بی ایس) کو خراب موسم کی صورت یا  ’پینک بریکنگ ‘ کے خطروں سے بچنے میں مدد کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ اسٹڈی میں پایا گیاہے کہ بغیر اینٹی لاک بریک سسٹم والی گاڑی کے موازنہ میں اے بی ایس سے لیس گاڑیاں کم حادثہ کا شکار ہوتی ہے۔  اے بی ایس سسٹم وہیل سینسر کا استعمال کرتا ہے جو سڑک کی مشکل صورتحال کو محسوس کرتے ہیں اور اے بی ایس کو ایکٹیو کرتے ہیں۔ 
 اے بی ایس سسٹم کے بغیر گاڑی چلانے والا شخص اچانک کوئی چیز سامنے آنے پر ڈر یا احتیاط کے مارے آنافاناً بریک لگانے کیلئے  جارح طریقے سے بریک دباتا ہے۔   ایسے میں حادثہ ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں۔ جب بات کریں اے بی ایس کی تو اس میں اینٹی بریک  خود کار طریقے سے ایسا کرتے ہیں جس سے ٹکر کے وقت موٹر گاڑی چلانے والی سیکوریٹی برقر ار رہتی ہے۔ جب گاڑی کے پہیے لاک ہوجاتے ہیں تو گاڑی کے سڑک کی سطح پر خطرناک طریقے سے پھسلنے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔ خاص طور پر اگر سطح گیلی ہو یا ایسی صورت میں اے بی ایس ایکٹیو ہوکر کام کرتا ہے ۔ جیسا کہ ہم نے اوپر بتایا ہے کہ اے بی ایس پھسلن کی صورت میں بھی لاک اَپ اور اسکڈنگ کو روکتا ہے۔ اے بی ایس کا استعمال کرنا کنٹرول بریکن کا استعمال کرنے سے بہت الگ ہے۔ اگر آپ اسٹاپ سائن، سرخ بتی یا آپ کے آگے دھیمی رفتار سے چلنے والی گاڑی کے لئے بریک لگارہے ہیں تو اے بی ایس سسٹم ایکٹیو نہیں ہوگا۔ کسی بھی صورت میں ہنگامی بریک لگانے کی ضرورت ہے تو خود سے ہی اے بی ایس ایکٹیو ہوجائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK