Inquilab Logo

ہائبرڈ کار اور عام کار میں کیا فرق ہے اور اس کے۴؍فائدے کون سے ہیں؟

Updated: October 02, 2021, 2:10 PM IST | Agency | Mumbai

 پچھلے کچھ سال میں ہائبرڈ کاروں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ دراصل ہائبرڈ کاریں، عام پیٹرول کاروں کے معاملے میں کافی بہتر سمجھی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اب ان پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

  پچھلے کچھ سال میں ہائبرڈ کاروں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ دراصل ہائبرڈ کاریں، عام پیٹرول کاروں کے معاملے میں کافی بہتر سمجھی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اب ان پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔پیٹرول کار میں اور ہائبرڈ کار میں  بنیادی  فرق یہ ہے کہ عام کار یا تو پیٹرول انجن سے چلتی ہے یا ڈیزل انجن سے جبکہ ہائبرڈ کار میں پیٹرول انجن کے ساتھ الیکٹرک موٹر اور بیٹری بھی دی جاتی ہے۔ حالانکہ عام کار کے مقابلے ہائبرڈ  کار  کی قیمت زیادہ ہوتی ہے لیکن فیچر اور سہولت کے لحاظ سے مینٹیننس کی مد میں کم خرچ نکالتی ہے۔  اس مضمون میں ہائبرڈ کارکی ۴؍ اہم خصوصیات بتارہے ہیں۔
 بیٹری اور الیکٹرک موٹر سے لیس ہوتی ہے:ہائبرڈ کاروں میں کسی الیکٹرک کار کی طرح ہی بیٹری اور الیکٹرک موٹر موجود ہوتی ہے۔حالانکہ ان دونوں کی استعداد کافی کم ہوتی ہے ۔ الیکٹرک موٹر فیول انجن کے ساتھ کار کو ایکسٹرا پاور دیتی ہے۔
 پِک اپ اچھا ہوتا ہے: ہائبرڈ کاروں کا پِک اَپ بہتر ہوتا ہے اور اس کی وجہ اس میں الیکٹرک موٹر کی موجودگی ہوتی ہے۔ کیونکہ عام کاروں کے صرف انجن ہی ہوتا ہے جبکہ ہائبرڈ کاروں میں انجن کے ساتھ الیکٹرک موٹر بھی موجود ہوتی ہے۔
مائیلیج زیادہ دیتی ہے: ہائبرڈ کار ، عام کار کے مقابلے میں زیادہ مائیلیج دیتی ہے۔ چونکہ بیٹری اور الیکٹرک موٹر انجن کے ساتھ کام کرتی ہے ، لہٰذا انجن کا لوڈ کم ہوتا ہے اور کار کامائیلیج بڑھ جاتا ہے۔
 آلودگی بھی کم پیدا کرتی ہے: ہائبرڈ کار کم دھواں چھوڑتی ہے۔ کیونکہ اس میں الیکٹرک موٹر اور انجن کا سپورٹ ہوتا ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK