Inquilab Logo

اسپوک اور الائے وہیل میں کون سے پہیے موٹرسائیکل کیلئے زیادہ موزوں ہیں

Updated: October 03, 2020, 5:18 AM IST | Inquilab Desk | Mumbai

جب ملک میں  موٹرسائیکلوں  میں الائے وہیل دستیاب کرانے کی شروعات ہوئی تھی تو اس وقت الائے وہیل کو موٹر سائیکل کی شان سمجھا جاتا تھا۔

For Representation Purpose Only. Photo INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

 جب ملک میں  موٹرسائیکلوں  میں الائے وہیل دستیاب کرانے کی شروعات ہوئی تھی تو اس وقت الائے وہیل کو موٹر سائیکل کی شان سمجھا جاتا تھا۔ ابتداء میں کچھ خاص بائیک میں  ہی یہ دستیاب کرایا جاتا تھا۔ وہیں اگر موجودہ وقت کی بات کریں تو اس وقت تقریباً  ہر موٹر سائیکل میں الائے وہیل ہوتے ہیں یا پھر اس کا متبادل دستیاب ہوتا ہے ۔ اس چھوٹے سے مضمون میں ہم آپ کو بتارہے کہ الائے وہیل اور اسپوک وہیل کے فائدے اور نقصان کیا ہوتے ہیں ۔
الائے وہیل کے فائدے اور نقصان
فوائد: الائے وہیل کو ایلومینیم اور میگنیشیم کی مدد سے تیار کیا جاتا ہے ۔ عام پہیے کے مقابلے یہ زیادہ طاقتورہوتا ہے اور وزن میں بھی ان سے ہلکے ہوتے ہیں ۔ یہ بہترین ’ہیٹ کنڈکٹر‘ ثابت ہوتے ہیں ۔ لُک کی بات کی جائے تو یہ دیکھنے میں  بھی زیادہ اسٹائلنگ لگتے ہیں ۔ الائے وہیل کمپنیوں کے لئے بھی فائدے مند ثابت ہوتے ہیں کیونکہ انہیں کئی اقسام کی الگ الگ شکلوں  میں  ڈھالا جاسکتا ہے۔ الائے وہیل وزن میں ہلکے ہوتے ہیں  ۔ان دنوں   ٹیوب لیس ٹائر کا دور ہے اور ان کیلئے الائے وہیل بالکل موزوں  ہیں ۔ 
نقصان: الائے وہیل اگر ایک بار ٹوٹ جائیں  تو دوبارہ کام میں نہیں لئے جاسکتے۔ وہیں  الائے وہیل اسپوک وہیل کے موازنہ میں زیادہ مہنگے ہوتے ہیں ۔ ان کے باعث گاڑی کی قیمت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
اسپوک وہیل کے فائدے اور نقصان
فوائد: اسپوک وہیل کی قیمت الائے وہیل کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔ آج کے وقت میں اگر آف روڈ بائیک کی بات کریں  تو ان میں سب سے زیادہ انہیں کا استعمال کیا جاتا ہے۔ آف روڈنگ میں اسپوک وہیل جھٹکے کو کم کرتے ہیں ۔ وہیں اسپوک وہیل کو ایک بار بینڈ ہونے پر دوبارہ مرمت کرکے استعمال کے لائق بنایا جاسکتا ہے۔
نقصان: اسپوک وہیل، الائے وہیل کے موازنہ میں کمزور ہوتے ہیں ۔ حادثہ ہونے یرموٹر سائیکل کے گڑھے میں جانے پر ان کے بینڈ ہونے کا اندیشہ زیادہ رہتا ہے۔ اسپوک وہیل ٹیوب لیس ٹائر کیلئے فٹ نہیں  رہتے۔ 

auto news Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK