Updated: December 23, 2025, 9:59 PM IST
| Washington
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایپسٹین فائلز اور ان کے جیفری اپسٹین سے مبینہ تعلق پر تنقیدی رپورٹنگ کے بعد ’’ نیویارک ٹائمز‘‘ کو قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیا، نیو یارک ٹائمز نے صدر امریکہ اور بدنام زمانہ ایپسٹین کے قریبی تعلق کی چھان بین کرتے ہوئے متعدد سنگین رپورٹس شائع کی تھیں۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر: آئی این این
صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے ایپسٹین فائلز پر تنقیدی کوریج کے بعد نیو یارک ٹائمز پر قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہونے کا الزام لگایا ہے۔ اپنے بیان میں ٹرمپ نے نیو یارک ٹائمز پر ’’ریڈیکل لیفٹ‘‘ ہونے کا الزام عائد کیا۔واضح رہے کہ نیو یارک ٹائمز صدر امریکہ کا سخت ناقد رہا ہے۔ اور ایپسٹین فائلز سلسلے کے دوران نیو یارک ٹائمز نے صدر امریکہ اور بدنام زمانہ فنانسر کے قریبی تعلق کی چھان بین کرتے ہوئے متعدد سنگین رپورٹس شائع کی تھیں۔
یہ بھی پڑھئے: ٹرمپ نے گرین لینڈ کیلئے خصوصی نمائندہ نامزد کیا، کہا ’گرین لینڈ قومی سلامتی کیلئےضروری‘، ڈنمارک برہم
ٹرمپ نے لکھا،’’ان کے ریڈیکل لیفٹ، غیر متوازن رویے، جھوٹے مضامین اور آراء کا لگاتار لکھنا، روکا جانا چاہیے۔ وہ عوام کے حقیقی دشمن ہیں،‘‘ٹرمپ نے پیر کو دواؤں کی قیمتوں میں کمی کی ناکافی رپورٹنگ پر نیو یارک ٹائمز کو نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک دوا کی قیمت جو لندن میں۱۰؍ ڈالر میں فروخت ہوتی ہے، نیو یارک میں۱۳۰؍ ڈالر سے کم کر کے۲۰؍ ڈالر کر رہے ہیں۔ ‘‘ آپ خود حساب لگا سکتے ہیں، یہ۲؍ سے ۳؍ ہزار فیصد ہے۔ یہ کافی حیرت انگیز ہے۔ اور، آپ جانتے ہیں، نیو یارک ٹائمز نے اس پر ایک کہانی چلائی، ایک چھوٹی سی کہانی، اخبار کے بالکل پیچھے۔ یہ شاید۵۰؍ سال میں دواؤں کے حوالے سے سب سے بڑا واقعہ ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ایپسٹین فائلز: ٹرمپ کی تصویر ہٹانے پر شدید ردعمل، دوبارہ شامل کی گئی
دراصل نومبر میں، نیو یارک ٹائمز نے صدر امریکہ کی عوامی حاضری میں کمی پر رپورٹ شائع کی تھی۔ ٹرمپ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے ان رپورٹس کو ’’باغیانہ اور غداری کا رویہ‘‘ قرار دیا۔ ٹرمپ امریکہ کے سب سے عمر رسیدہ صدر بننے کے راستے پر ہیں۔تاہم گزشتہ ہفتے، اخبار نے ایک رپورٹ شائع کی جس میں ٹرمپ اور جیفری ایپسٹین کو دو ایسے افراد قرار دیا گیا جنہوں نے خواتین کا استحصال کیا۔ اس میں رپورٹ کیا گیا کہ ایک۱۴؍ سالہ لڑکی کی ماں کو ٹرمپ کی اُس وقت کی اہلیہ، ماریا میپلز نے خبردار کیا تھا کہ وہ اپنی بیٹی کو مار-اے-لاگو نہ بھیجیں۔’’ آپ جو بھی کریں، اسے ان مردوں کے آس پاس نہ آنے دیں، اور خاص طور پر میرے شوہر کے قریب نہیں۔‘‘ تاہم، ماریا میپلز نے ان دعوؤں پر رد عمل دینے سے انکار کر دیا۔