• Tue, 23 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انگلش پریمیر لیگ:آرسنل کی ۱۲؍ویں فتح ،ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن برقرار

Updated: December 23, 2025, 9:59 PM IST | London

انگلش پریمیر لیگ میں آرسنل فٹبال کلب کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ایورٹن کو۰۔۱؍ گول ہرا دیا،یہ آرسنل کی ای پی ایل میں بارہویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔

Arsenal Player.Photo:INN
آرسنل فٹبال کلب کے کھلاڑی۔ تصویر:آئی این این

انگلش پریمیر لیگ میں آرسنل فٹبال کلب کی ٹیم نے سخت مقابلے کے بعد ایورٹن کو۰۔۱؍ گول ہرا دیا،یہ آرسنل کی ای پی ایل میں بارہویں فتح ہے اور اس کی پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔ ای ایس پی این کے مطابق انگلش پریمیر فٹ بال لیگ کا۳۴؍ واں سیزن انگلینڈ میں جاری ہے جس میں شائقین فٹ بال کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ 

ہل ڈکنسن اسٹیڈیم، لیورپول کے مقام پر کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ٹاپ ٹیبل ٹیم آرسنل اور ایورٹن کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں آرسنل کی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد ایورٹن کو ۰۔۱؍ گول سے ہرا دیا۔آرسنل کی جانب سےوکٹر گیوکرس نے فیصلہ کن گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی ۔یہ آرسنل کی ای پی ایل میں بارہویں فتح ہے اور وہ۳۹؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔میچ میں ایورٹن کی ٹیم کوئی گول اسکور نہیں کر پائی ۔ واضح رہے کہ آرسنل کی ٹیم سب سے زیادہ ۳۹؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر برقرار ہے۔مانچسٹر سٹی کی ٹیم ۳۷؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹن ولا کی ٹیم ۳۶؍ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔
 براز یلی فٹبالرنیمار کے بائیں گھٹنے کی کامیاب سرجری
برازیل کے شہرہ آفاق فٹ بالر نیمار نے اپنے بائیں گھٹنے کی کامیاب سرجری کرائی ہے، جس کی تصدیق برازیل کی سیری اے کلب سانتوس نے کی ہے۔ برازیلین قومی ٹیم کے ڈاکٹر روڈریگو لاسمار نے بیلو ہوریزونٹے کے جنوبی شہر کے میٹر ڈی نیویا لیمہ اسپتال میں یہ آرتھوروسکوپی کی۔ 

یہ بھی پڑھئے:۱۶؍ سال بعد کوہلی کی واپسی، رشبھ پنت کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے کا بڑا چیلنج

سانتوس کے آفیشل ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیمار کے گھٹنے کی سرجری کامیاب رہی ہے اوران کی حالت ٹھیک ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ۳۳؍ سالہ برازیلین فٹبالر نیمار کو سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا تھااور وہ فوری طور پر اپنی فزیو تھراپی شروع کروائیں گے جس کی نگرانی فزیوتھراپسٹ رافیل مارٹینی کریں گے۔ اس سے قبل نیمار نے رواں ماہ کے شروع میں انکشاف کیا تھا کہ وہ ۲۰۲۵ء کی برازیلی سیزن کے دوسرے نصف حصے میں اس چوٹ کے ساتھ کھیل رہے تھے، لیکن انہوں نے سانتوس کو ریلیگیشن سے بچانے کے لیے درد کے باوجود کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے:رونالڈو نے سعودی عرب میں پرتعیش ولاز خرید لیے، قیمت ہوش اڑا دے گی

بارسلونا اور پیرس سینٹ جرمین کے سابق اسٹار نیمار نے رواں سال تمام مقابلوں میں صرف ۲۸؍ میچز کھیلے، جن میں ۱۱؍ گول کیے اور ۴؍ اسسٹ فراہم کیں۔اس سرجری کے بعد نیمار کے بارے میں یہ توقع کی جا رہی ہے کہ وہ سانتوس کے ساتھ اپنے معاہدے کی تجدید کے لیے مذاکرات میں شدت لائیں گے، جو ۳۱؍ دسمبر ۲۰۲۵ءکو ختم ہو رہا ہے۔ سانتوس کی انتظامیہ معاہدہ کی تجدید کے حوالے سے پرامید ہے اور وہ  ورلڈ کپ ۲۰۲۶ءکی تیاریوں میں نیمار کو شامل دیکھنا چاہتے ہیں۔نیمار کے لیے برازیل کی قومی ٹیم کے ساتھ ۲۰۲۶ء ورلڈ کپ میں شرکت ایک اہم مقصد ہے، جس کا انہوں نے اپنی تعطیلات کے دوران عوامی طور پر اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK