Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہمارے گھروں میں استعمال ہونے والی پانی کی ٹنکی کی صفائی کیوں ضروری ہے؟

Updated: April 22, 2025, 4:38 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

بیشتر گھروں میں پانی کی ٹنکی ہوتی ہے۔ یاد کرنے کی کوشش کیجئے کہ پانی کی ٹنکی کی صفائی کب ہوئی تھی؟ یہ بے حد اہم سوال ہے۔ دراصل ہم روزانہ ٹنکی کے پانی کا استعمال کرتے ہیں۔

We use water from the tank every day, so we should pay special attention to its cleanliness. Photo: INN
ہم روزانہ ٹنکی کے پانی کا استعمال کرتے ہیں اسلئے اس کی صفائی پر خاص توجہ دینی چاہئے۔ تصویر: آئی این این

بیشتر گھروں میں پانی کی ٹنکی ہوتی ہے۔ یاد کرنے کی کوشش کیجئے کہ پانی کی ٹنکی کی صفائی کب ہوئی تھی؟ یہ بے حد اہم سوال ہے۔ دراصل ہم روزانہ ٹنکی کے پانی کا استعمال کرتے ہیں۔ اگر اس کا پانی آلودہ ہوگا تو اس کا سیدھا اثر ہماری صحت پر ہوگا۔ اس لئے وقتاً فوقتاً پانی کی ٹنکی صاف کرنی چاہئے۔ اس مضمون میں جانئے پانی کی ٹنکی کب اور کیسے صاف کرنی چاہئے؟
کب ٹنکی صاف کرنی چاہئے؟
 سب سے پہلے پانی کا رنگ، ذائقہ اور بُو چیک کریں۔ اگر پانی کا رنگ پیلا، بھورا یا مٹیالا ہے، اس کا ذائقہ الگ لگ رہا ہے یا پھر اس میں تیز بو آرہی ہے تو یہ پانی آلودہ ہے۔
 کسی صاف برتن میں پانی بھر کر کچھ دیر کیلئے چھوڑ دیں۔ اگر نیچے ذرات، گندگی یا تلچھٹ دکھائی دے تو یہ پانی آلودہ ہے۔
 اگر پانی کے پریشر میں اچانک کمی آئی ہے تو یہ ٹینک میں کائی جمع ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔
کتنے دنوں میں پانی کی ٹنکی صاف کرنی چاہئے؟
 عام طور پر پانی کی ٹنکی کو ۳؍ سے ۴؍ مہینے میں ایک بار صاف کرنا چاہئے۔ اگر ٹنکی پوری طرح ڈھکی ہوئی ہے اور پانی کی کوالیٹی بہتر ہے تو ۵؍ سے ۶؍ مہینے میں بھی صفائی کی جاسکتی ہے۔ خیال رہے، ٹنکی کی صفائی کیلئے ایسے کیمیکل کا انتخاب کریں جو کلیننگ کیلئے ہی تیار کئے گئے ہوں۔

پانی کی ٹنکی صاف کرنے کے طریقے
سرکہ اور بیکنگ سوڈا: ۲؍ کپ سرکہ اور آدھا کپ بیکنگ سوڈا لیں۔ اسے ٹنکی میں پھیلا دیں اور آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔ برش سے ٹنکی کے اندر کی دیواریں اور فرش رگڑیں۔ اب صاف پانی سے ۲؍ سے ۳؍ بار ٹنکی کو دھو لیں۔
چونا: چونے کو ایک بالٹی پانی میں گھول لیں۔ اس گھول کو پوری ٹنکی میں پھیلا دیں۔ ایک گھنٹے بعد برش سے رگڑ کر صاف کریں۔ اب ٹنکی کو پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔
بلیچنگ پاؤڈر: ایک بالٹی پانی میں ۱۰۰؍ گرام بلیچنگ پاؤڈر ڈالیں۔ اس کا گھول بنائیں اور ٹنکی میں پھیلا دیں۔ کچھ دیر بعد برش سے رگڑ کر صاف کریں۔ اب اسے صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔
کلورین ٹیبلٹ: پانی سے بھرے ٹنکی میں کلورین ٹیبلٹ ڈالیں۔ ٹنکی کو ایک سے ۲؍ گھنٹے کے لئے بند کر دیں۔ اب اس پانی کو باہر نکال دیں۔ اس کے بعد ٹنکی اچھی طرح صاف کر لیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK