Inquilab Logo Happiest Places to Work

ککڑی کھانے کے بعد پانی کیوں نہیں پینا چاہئے؟

Updated: August 05, 2025, 3:21 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

ککڑی فرحت بخش سبزی ہے جو ہمارے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ اس میں فائبر، وٹامنز اور منرلز کی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔ لیکن اکثر آپ نے سنا ہوگا کہ ککڑی کھانے کے فوراً بعد پانی نہیں پینا چاہئے۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

ککڑی فرحت بخش سبزی ہے جو ہمارے جسم کو ہائیڈریٹ رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ اس میں فائبر، وٹامنز اور منرلز کی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔ لیکن اکثر آپ نے سنا ہوگا کہ ککڑی کھانے کے فوراً بعد پانی نہیں پینا چاہئے۔ کیا آپ اس کی وجہ جانتے ہیں؟ دراصل ککڑی کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے ہاضمہ متاثر ہوتا ہے۔ چونکہ ککڑی میں پانی کی بہت زیادہ مقدار ہوتی ہے اور اس پر مزید پانی پینے سے ہاضمہ بگڑ جاتا ہے۔ ماہرین کا مشورہ ہے کہ ککڑی کھانے کے ۲۰؍ سے ۳۰؍ منٹ کے بعد پانی پینا چاہئے۔ اس سے ککڑی میں موجود غذائی اجزاء بآسانی جسم میں جذب ہوپاتے ہیں۔
گیس کی شکایت ہوسکتی ہے
 ککڑی کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے پیٹ میں گیس بن سکتی ہے، ساتھ ہی پیٹ پھلا ہوا محسوس ہوسکتا ہے۔ جن کا ہاضمہ کمزور ہوتا ہے ان کے ساتھ معاملہ پیچیدہ ہوسکتا ہے۔ ککڑی میں پانی موجود ہوتا ہے اور مزید پانی پینے سے پیٹ کے افعال متاثر ہوتے ہیں جس سے پیٹ میں گیس بنتی ہے۔
غذائی اجزاء جذب کرنے میں دشواری
 ککڑی کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے انزائم متاثر ہوتے ہیں جو کھانا ہضم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس وجہ سے وٹامن سی، پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے اہم غذائی اجزاء جسم میں اچھی طرح سے جذب نہیں ہو پاتے۔ 
پیٹ میں اینٹھن اور متلی کی کیفیت
 بعض لوگوں کو ککڑی کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے پیٹ میں اینٹھن اور متلی کی کیفیت محسوس ہوتی ہے۔ جب پیٹ میں ضرورت سے زیادہ پانی کی مقدار اکٹھا ہوجاتی تب ایسا ہوتا ہے۔ جن کا ہاضمہ پہلے ہی سے کمزور ہے وہ بے چینی محسوس کرتے ہیں۔
پیچش کی شکایت ہوسکتی ہے
 ککڑی کھانے کے فوراً بعد پانی پینے سے نظام ہضم متاثر ہوجاتا ہے اور پیچش کی شکایت ہوسکتی ہے۔ ایسا خاص طور پر بچوں اور معمر افراد کے ساتھ ہوتا ہے کیونکہ ان کا ہاضمہ کمزور ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ جلد کی صحت بھی متاثر ہوسکتی ہے۔
اِن باتوں کا خیال رکھیں
 ککڑی کھانے کے کم از کم ۳۰؍ سے ۴۰؍ منٹ کے بعد پانی پئیں۔
ککڑی کھانے کے کچھ دیر کے بعد ٹھنڈے کے بجائے سادہ پانی پئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK