Inquilab Logo Happiest Places to Work

چاکلیٹ فیشیل کے استعمال سے چہرے پر چمک اور تازگی آتی ہے

Updated: June 10, 2025, 1:45 PM IST | Odhani Desk | Mumbai

چاکلیٹ فیشیل آج کافی مقبول رہا ہے اور بہت سی خواتین اس سے مستفید ہو رہی ہیں۔ یہ صحت اور حسن کا بہترین امتزاج ہے۔

Chocolate facial helps retain skin moisture. Photo: INN
چاکلیٹ فیشیل جلد کی نمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتی ہے۔ تصویر: آئی این این

چاکلیٹ فیشیل آج کافی مقبول رہا ہے اور بہت سی خواتین اس سے مستفید ہو رہی ہیں۔ یہ صحت اور حسن کا بہترین امتزاج ہے۔ چاکلیٹ میں موجود کوکو پاؤڈر، اینٹی آکسیڈنٹس اور فیٹی ایسڈ آپ کی جلد کو غذائیت فراہم کرتے ہیں۔
 چاکلیٹ فیشیل کے بہت سے فوائد ہیں، اسکے باقائدہ استعمال سے آپ کے چہرے پر چمک اور تازگی آتی ہے۔ یہ آپ کی جلد کی نمی کو برقرار رکھتی ہے جس سے آپ کی جلد نرم و ملائم و شاداب نظر آتی ہے۔ یہ جھریاں بننے کے عمل کو روکتا ہے۔ چہرے کے داغ دھبے اور چھائیاں دور کرکے اسے صاف ستھرا اور جاذب نظر بناتا ہے۔
 چاکلیٹ فیشیل کے مراحل میں، کلینزنگ، اسکربنگ، نریشنگ، ماسکنگ اور ٹوننگ شامل ہیں۔ کلینزنگ کیلئے پانچ چمچے دودھ میں ہلدی ڈال کر مکس کر لیں اور چہرے پر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔ اس کے بعد چہرے پر عرق گلاب کا سپرے کرلیں اور کاٹن سے صاف کر لیں۔ اسکربنگ کیلئے ایک چھوٹا چمچہ کوکو پاؤڈر، براؤن شوگر، زیتون کا تیل اور چند قطرے ونیلا ایسنس اچھی طرح مکس کر لیں اور سب اجزاء کو مکس کرنے کے بعد اپنے چہرے پر ۲؍ سے ۳؍ منٹ کیلئے ملیں اور پھر روئی سے صاف کر لیں۔
 نریشنگ، چاکلیٹ فیشیل کا تیسرا مرحلہ ہے،  نرشینگ پیسٹ بنانے کے لئے ایک کپ کوکو پاؤڈر کو ۶؍ بڑے چمچے کاٹیج چیز میں اچھی طرح مکس کرنے کے بعد آدھا کپ شہد میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ اب چہرے پر ۱۰؍ منٹ مساج کریں اور ۱۵؍ منٹ کے لئے چہرے پر لگا رہنے دیں اور پھر پانی سے دھولیں۔
 ماسکنگ بھی چاکلیٹ فیشیل کا ایک اہم حصہ ہے، ماسک لگانے کا مقصد چہرے کی جلد کو وٹامن ای پہنچانا ہوتا ہے جو جلد کو بوڑھا ہونے سے بچاتا ہے اور طاقت بخشتا ہے۔ ماسک بنانے کے لئے آپ کو کوکو پاؤڈر آدھا کپ، دہی ۸؍ چھوٹے چمچے، شہد ۴؍ چھوٹے چمچے، وٹامن ای کے کیپسول ۲؍ عدد، چاول کا آٹا حسب ضرورت درکار ہوگا۔ سب چیزوں کو مکس کر لیں اور چہرے پر لگا لیں اور خشک ہونے پر نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔
 ٹوننگ کے لئے چہرے پر گلاب کے عرق کا اسپرے کر لیں، ٹوننگ چہرے کے کھلے مسام بند کرنے کے لئے کی جاتی ہے اور عرق گلاب کے اسپرے سے چہرے کو تازگی کا احساس بھی ہوتا ہے۔ فیشیل مکمل ہونے کے بعد جب آپ اپنا چہرہ آئینے میں دیکھیں گی تو آپ کو محسوس ہوگا کہ چاکلیٹ فیشیل نے آپ کی جلد کو ایک نئی تازگی بخشی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK