Inquilab Logo

اسلامی کیلنڈر والی دنیا کی پہلی گھڑی

Updated: December 23, 2019, 10:42 PM IST | Agency

نایاب اورمہنگی گھڑیاں بنانے والی سوئٹزرلینڈکی معروف گھڑی ساز کمپنی ’پرمگیانی فلیورر‘ نے اسلامی کیلنڈر کےتحت چلنے والی دنیا کی پہلی گھڑی فروخت کے لیے پیش کردی۔ سوئس گھڑی ساز کمپنی کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کی گئی اس پہلی اسلامی کیلنڈر والی گھڑی کو۲۰۱۱ء میں تیار کیے گئے ایک اسلامی سائنسی کیلنڈر اور ۱۸؍ویں صدی میں بنائی گئی ایک گھڑی میں دیے گئے کیلنڈر کے تحت تیار کیا گیا

 اسلامی کیلنڈر والی دنیا کی پہلی گھڑی
اسلامی کیلنڈر والی دنیا کی پہلی گھڑی

 نایاب اورمہنگی گھڑیاں بنانے والی سوئٹزرلینڈکی معروف گھڑی ساز کمپنی ’پرمگیانی فلیورر‘ نے اسلامی کیلنڈر کےتحت چلنے والی دنیا کی پہلی گھڑی فروخت کے لیے پیش کردی۔سوئس گھڑی ساز کمپنی کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کی گئی اس پہلی اسلامی کیلنڈر والی گھڑی کو۲۰۱۱ء میں تیار کیے گئے ایک اسلامی سائنسی کیلنڈر اور ۱۸؍ویں صدی میں بنائی گئی ایک گھڑی میں دیے گئے کیلنڈر کے تحت تیار کیا گیا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس گھڑی میں جدید سائنسی طریقےسےاسلامی کیلنڈر کو شامل کیا گیا ہے جو اگرچہ کئی اسلامی ممالک میں ۱۰۰؍فیصد درست نہیں ہوگا، تاہم یہ کئی ممالک میں درست ثابت ہوگا۔ گھڑی کو مختلف ورژنزمیں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ عرب اخبار ’گلف نیوز‘ کے مطابق پہلی اسلامی گھڑی میں ماضی کے ۲؍اسلامی کیلنڈرزمیں استعمال کیے گئے طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے جدید سائنسی طرز کا کیلنڈر دیا گیا ہے۔ کمپنی نے گھڑی کو متعارف کراتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ اسلامی مہینوں کا فیصلہ ’چاند‘ کو دیکھنے کے بعد ہوتا ہے اور چوں کہ وہ قدرتی عمل ہے، اس لیے چاند کبھی ۲۹؍تو کبھی ۳۰؍ویں دن نظر آتا ہے جس وجہ سے ہر سال کیلنڈر میں کم سے کم ۱۰؍سے ۱۲؍دن کا فرق ہوتا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ گھڑی میں یہ آپشن دیا گیا ہے کہ ہر صارف اسے چاند نظر آنے کے بعد اسلامی مہینے کے حساب سے درست کر سکے، تاہم چند ممالک میں یہ گھڑی درست انداز میں کام کر سکے گی۔ گھڑی اپریل ۲۰۲۰ء تک عام دکانوں میں پیش کی جائے گی۔ اس گھڑی کی تیاری میں جہاں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے، وہیں اسے ڈیزائن کو بھی اچھوتا بنایا گیا ہے اور گھڑی میں تمام مہینوں کے نام ’عربی زبان‘ میں دیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK