• Fri, 19 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

حکومت نے اپنا کام کردیا، اب کمپنیوں کی باری: نرملا سیتارمن

Updated: September 19, 2025, 5:49 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستانی کمپنیاں اگلے۵؍ سال میں ۸۰۰؍ سے۸۵۰؍ ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔

Finance Minister Nirmala Sitharaman speaking. Photo: PTI
وزیر خزانہ نرملا سیتارمن خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

 وزیر خزانہ نرملا سیتارمن  کے مطابق حکومت نے اپنا کام کردیا ہے اور اب کمپنیوں کی باری ہے۔ انہوں نے  ہندوستانی صنعت کاروںسے اپیل کی ہے کہ وہ سرمایہ کاری میں اضافہ کریں اور پیداوار کو بڑھائیں۔  حکومت نے کمپنیوں کی توقعات کے مطابق اصلاحات کردی ہیں اور پالیسیاں تیار کردی ہیں۔
  جمعرات کو ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے زور دے کر کہا،’’ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت نے اصلاحات میں کوئی کسرنہیں چھوڑی  ہے ۔ صنعت  کاروںکی مانگوں کو بھی نظر انداز نہیں کیا ہے۔‘‘
  انہوں نے مزید کہا ،’’حکومت نوجوانوں کو تربیت دینے میں مدد کرے گی اور صنعت کاروں کو بھی اس میں تعاون کرنا چاہئے۔‘‘
 سیتارمن نےکمپنیوںسے کہا ،’’ وہ حکومت کے ساتھ مل کر  نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میںا پنا کردار ادا کریں  اوربجٹ سیشن تک محدود رہنے کے بجائے پورے سال رابطے میں رہیں۔‘‘ 
 سیتارمن نے کہا،’’آج میرے پاس کئی ایسی چیزیں ہیں جن پر حکومت نے کام کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ صنعت  کاراب مزید سرمایہ کاری کرنے، صلاحیت میں اضافہ کرنے اور  ہندوستان میں زیادہ پیداوار کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ اگر حکومت کو مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے تو بتائیں۔‘‘
  اسی دوران ایس اینڈ پی گلوبل نے اس ہفتے اندازہ لگایا ہے کہ ہندوستانی کمپنیاں اگلے۵؍ سال میں ۸۰۰؍ سے۸۵۰؍ ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔ کریسل کے چیف اکنامسٹ ڈی کے جوشی نے کہا کہ نجی سرمایہ کاری ہو رہی ہے لیکن اس کی رفتار’ نامینل  جی ڈی پی‘ کی ترقی سے کم ہے۔ا س موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی غیر یقینی حالات کمپنیوں کو اپنے فیصلوں میں تاخیر کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK