• Fri, 19 September, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

سنگاپور:مشہور گلوکار زوبین گرگ اسکوباڈائیونگ حادثے میں انتقال کرگئے

Updated: September 19, 2025, 8:53 PM IST | Singapore City

بالی ووڈ اور آسامی موسیقی کے مشہور گلوکار و موسیقار زوبین گرگ(۵۳؍سال) کا اچانک انتقال ہو گیا ہے۔ وہ سنگاپور میں ایک اسکوبا ڈائیونگ حادثے کا شکار ہوئے۔

Singer Zubeen Garg.Photo:INN
زوبین گرگ۔۔ تصویر:آئی این این

بالی ووڈ اور آسامی موسیقی کے مشہور گلوکار و موسیقار زوبین گرگ(۵۳؍سال) کا اچانک  انتقال ہو گیا ہے۔ وہ سنگاپور میں ایک اسکوبا ڈائیونگ حادثے کا شکار ہوئے، جہاں طبی سہولت ملنے کے باوجود ڈاکٹر انہیں بچانے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیئے:بیڈز آف بالی ووڈ کا تجزیہ: اگر آپ سپراسٹار کے بیٹے ہیں تو اسے اپنا سب سے بڑا ہتھیار بنائیں

زوبین گرگ کے اس طرح اچانک  انتقال کی خبر سے نہ صرف آسام بلکہ پورے ملک کے موسیقی کے حلقوں میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔زوبین گرگ نے اپنی جادوئی آواز سے موسیقی کی دنیا میں الگ پہچان بنائی تھی۔ ان کا گایا ہوا بالی ووڈ فلم ’گینگسٹر‘کا مشہور گانا ’یا علی‘ آج بھی سننے والوں کو  متاثر کرتا ہے۔
زوبین گرگ نے فلم ’کِرش تھری‘ کے مشہور گانے ’دل تو ہی بتا‘ سمیت کئی یادگار گانے گائے، جو عوام کے دلوں کو چھو گئے۔زوبین گرگ صرف گلوکار ہی نہیں بلکہ اداکار، موسیقار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر بھی تھے۔ انہوں نے ہندی کے ساتھ ساتھ آسامی، بنگالی اور دیگر کئی زبانوں میں اپنی آواز کا جادو بکھیر کر شائقین کے دل جیتے۔ ان کی مقبولیت کی وجہ یہی تھی کہ ان کی آواز میں ایک خاص توانائی تھی جو براہ راست دل تک رسائی رکھتی تھی۔
 اطلاعات کے مطابق ۵۳؍سالہ زوبین گرگ سنگاپور میں شمال مشرقی خطے کے چوتھے فیسٹیول میں شرکت کے  لئے گئے تھے اور اسکوبا ڈائیونگ کے دوران وہ بے ہوش ہو گئے۔ سنگاپور پولیس نے انہیں سمندر سے باہر نکالا اور فوری طور پر اسپتال پہنچایا مگر ڈاکٹروں کی تمام کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK