Inquilab Logo

مقدمات سے مت ڈر و، آندولن کرو، جیل بھرو

Updated: October 06, 2021, 10:43 AM IST | Inquilab News Network | Patna

آ ر جے ڈی کے سربراہ لا لو یادو کی پارٹی کارکنوں کو نصیحت ،کہا:’’جب جیل بھرنے لگتا ہے تو حکومت گر جاتی ہے۔چاہے کسی کی بھی  حکومت ہو۔ ‘‘ ذات کی بنیاد پر مردم شماری کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کااعلان ، اسے اپنے انجام تک پہنچا کر دم لینے کا عزم

Lalu yadav on screen and Tejashwi  Yadav on mice. Picture:INN
اسکرین پر لا لو یادو اور مائیک پر تیجسوی یادو ۔ تصویر: پی ٹی آئی

: منگل کو آرجے ڈی  کےسربراہ لالو پرسادیادو نے لوک نائک جے پرکاش نارائن کی جیل بھرو تحریک کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ لیڈروںکو جیل جانے سے ڈرنا نہیں چاہئے ۔ انہو ں  نے آرجے ڈی کے  دو روزہ تربیتی پروگرام کے آخری دن منگل کو دہلی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا:’’  ناانصافی کیخلاف ستیہ گرہ ضروری ہے۔ جے پی نے پٹنہ کے گاندھی میدان سے آندولن کیا۔ کچھ لوگ جیل جانے سے ڈرتے ہیں۔ مقدمہ ہونے سے ڈرتے ہیں۔ کچھ لوگ ڈرتے ہیں کہ ان پر۱۰۷؍ کی کارروائی نہ ہو جائے۔ ایسی چیزوں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ مقدمات سے مت ڈور ، غلط بات کیخلاف آواز بلند کرو۔  دبے کچلے افراد کے ساتھ کھڑے ہو کر آندولن کرو، جیل بھرو۔ جب جیل بھرنے لگتا ہے تو حکومت گر جاتی ہے۔چاہے کسی کی بھی  حکومت  ہو۔ ‘‘  ذات کی بنیاد پر مردم شمار ی سے متعلق ان کا کہنا تھا  :’’ ذات پر مبنی مردم شماری ہونے سے پسماندہ سماج کی ترقی ہوگی۔ذات پر مبنی مردم شماری نہیںہونے سے بجٹ مختص نہیں ہو پاتاہے   اس کی وجہ سے پسماندہ طبقہ کے لوگ مزید پسماندہ ہوتے جارہے ہیں۔‘‘ آرجے ڈی صدر نے کہا:’’ ذات پر مبنی مردم شماری کیلئے ان کی  جدوجہد جاری رہے گی۔شروع  ہی سے  وہ اس لڑائی کو  لڑتے رہے ہیںاور جب تک یہ اپنے انجام کو نہیں پہنچ جاتی تب تک آرجے ڈی  اس سے پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے۔ذات پر مبنی مردم شماری کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں جو حلف نامہ داخل کیا گیا ہے ، وہ صحیح نہیں ہے ۔‘‘
  لالو یادو نے   بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دیئے جانے سے متعلق وزیراعلیٰ نتیش کمار اور ان کی پارٹی   جے ڈی یو  پر طنزکرتے ہوئے کہا:’’ وزیراعلیٰ کمار کہتے تھے کہ جو بہار کو خصوصی ریاست کا درجہ دیںگے ، وہ انہیں سے ہاتھ ملائیںگے۔   وہ اپنی کہی ہوئی بات کو اب بھول گئے ہیں۔ دراصل  ان کی پارٹی جے ڈی یو  ہی نے  ہتھیار ڈال دیئے  ہیں ۔   بی جے پی کے ساتھ ہی نتیش کمار ہیںتو ایسے میں انہیں بہار کو خصوصی ریاست کے درجہ کا مطالبہ کرنا چاہئے ۔‘‘ آرجے ڈی صدر نے ریاست میں نظم ونسق کی خراب صورتحال پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہا:’’ پنچایتی راج کا انتخاب ہورہاہے ۔ اس انتخاب میں مسلسل قتل ہورہے ہیں ۔ حکومت اسے روکنے میں ناکام ثابت ہورہی ہے ۔ نظم ونسق سے متعلق حکومت کو سنجیدہ ہوناچاہئے لیکن حکومت اس پر کوئی دھیان نہیں دے رہی ہے ۔‘‘  لالو  یادو نے پارٹی لیڈروں اور کارکنوں سے کہا:’’ آرجے ڈی کارکنوں کو پارٹی کے جھنڈے ، ٹوپی اور گمچھا کے ساتھ گاؤں گاؤں عوام سے را بطہ کرنا چاہئے ۔   ضرورتمندوں کے گھر جاکر ان کی مدد کرنی چاہئے جس سے پارٹی کی شبیہ بہتر ہوگی۔ پارٹی کو اس سے فائدہ ہوگا ۔‘‘  آرجے ڈی سربراہ  نے ۲؍ روزہ تربیتی پروگرام میں موجود لیڈروںسے اپیل کرتے ہوئے  کہا: ’’ ضمنی انتخابات کے دوران پوری طرح سے محتاط رہنے کے ساتھ ہی عوام  سےزیادہ سے زیادہ جڑیں۔‘‘ ووٹنگ ختم ہونے کے بعد خاص طور پر الرٹ رہنے کی صلاح بھی دی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا:’’ ۲۰۲۰ء کے اسمبلی انتخاب میں جہاں  آرجے ڈی امیدوار کم ووٹ سے جیت رہے تھے وہاں بی جے پی اور جے ڈی یو کے لیڈروں کو غیر قانونی طریقے سے جیت دلا دی گئی ۔ اسی طرح پوسٹل بیلٹ کی گنتی نہیں کی گئی ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK