Inquilab Logo

براہ راست ٹیکس کی وصولی میں ۱۸؍ فیصد اضافہ

Updated: April 22, 2024, 12:50 PM IST | New Dehli

مالی سال ۲۴۔ ۲۰۲۳ء کے دوران انکم ٹیکس اور کارپوریٹ ٹیکس کی وصولی بجٹ تخمینوں سے ۱ء۳۵؍ لاکھ کروڑ روپے زیادہ تھی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مارچ۲۰۲۴ء کو ختم ہونے والے مالی سال میں ہندوستان کی خالص براہ راست ٹیکس وصولی سال بہ سال۱۷ء۷؍ فیصد بڑھ کر ۱۹ء۵۸؍ کروڑ روپے ہوگئیں۔ محکمہ ٹیکس نے اتوار کو کہا کہ یہ رقم نظرثانی شدہ تخمینوں سے کہیں زیادہ ہے۔ ۲۴۔ ۲۰۲۳ء کے دوران انکم ٹیکس اور کارپوریٹ ٹیکس کی وصولی بجٹ تخمینوں سے ۱ء۳۵؍ لاکھ کروڑ روپے (۷ء۴۰؍ فیصد) اور نظر ثانی شدہ تخمینوں سے زیادہ ۱۳؍ہزار کروڑ روپے تھی۔ 
ان کا براہ راست ٹیکس وصولی میں سب سے زیادہ حصہ ہے۔ مالی سال۲۴۔ ۲۰۲۳ءمیں مجموعی براہ راست ٹیکس وصولی (عارضی) ۱۸ء۴۸؍ فیصد بڑھ کر۲۳ء۳۷؍ لاکھ کروڑ روپے ہوگئی۔ رقم کی واپسی کے بعد خالص آمدنی ۱۷ء۷؍ فیصد بڑھ کر ۱۹ء۵۸؍ لاکھ کروڑ روپے ہوگئی۔ براہ راست ٹیکس وصولی کے اعداد و شمار معیشت میں تیزی اور افراد اور کارپوریٹس کی آمدنی میں اضافے کی عکاسی کرتے ہیں۔ سی بی ڈی ٹی نے ایک بیان میں کہا کہ مالی سال۲۴۔ ۲۰۲۳ء میں کل۳ء۷۹؍ لاکھ کروڑ روپے کے ریفنڈ جاری کئے گئے تھے۔ 
مالی سال۲۴۔ ۲۰۲۳ءکے براہ راست ٹیکس کی وصولی کے عارضی اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ خالص وصولی ۱۹ء۵۸ء لاکھ کروڑ روپے ہے۔ پچھلے مالی سال میں یہ رقم۱۶ء۶۴؍ لاکھ کروڑ روپے تھی۔ مالی سال۲۴۔ ۲۰۲۳ء کے بجٹ میں، اس سال کی وصولی۱۸ء۲۳؍ لاکھ کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی، جسے بعد میں بڑھا کر ۱۹ء۴۵؍ لاکھ کروڑ روپے کردیا گیا۔ 
بیان میں کہا گیا ہے کہ عارضی براہ راست ٹیکس کی وصولی (ریفنڈ کے علاوہ) بجٹ تخمینہ سے ۷ء۴۰؍ فیصد زیادہ اور نظر ثانی شدہ تخمینہ سے ۰ء۶۷؍ فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت کے دوران ریفنڈ کی ایڈجسٹمنٹ سے پہلے براہ راست ٹیکس (عارضی) کی مجموعی وصولی۲۳ء۸۷؍ لاکھ کروڑ روپے رہی۔ یہ رقم مالی سال۲۳۔ ۲۰۲۲ء کے ۱۹ء۷۲؍ لاکھ کروڑ روپے کے مجموعی مجموعہ سے ۱۸ء۴۸؍ فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال ۲۴۔ ۲۰۲۳ء میں مجموعی کارپوریٹ ٹیکس کی وصولی (عارضی) گزشتہ سال کے ۱۰؍ لاکھ کروڑ روپے کے مقابلے میں ۱۳ء۰۶ ؍فیصد بڑھ کر ۱۱ء۳۲؍ لاکھ کروڑ روپے ہوگئی۔ مالی سال ۲۴۔ ۲۰۲۳ء میں خالص کارپوریٹ ٹیکس کی وصولی (عارضی) ۹ء۱۱؍لاکھ کروڑ روپے رہی جو گزشتہ سال کے ۸ء۲۶؍لاکھ کروڑ روپے سے ۱۰ء۲۶؍ فیصد زیادہ ہے۔ 
مجموعی ذاتی انکم ٹیکس کی وصولی بشمول سیکورٹیز ٹرانزیکشن ٹیکس (عارضی) زیر جائزہ مدت کے دوران ۱۲ء۰۱؍ لاکھ کروڑ روپے رہی، جو گزشتہ سال کے ۹ء۶۷؍ لاکھ کروڑ روپے کی وصولی سے ۲۴ء۲۶؍ فیصد زیادہ ہے۔ اس مدت کے دوران، ایس ٹی ٹی (عارضی) سمیت خالص ذاتی انکم ٹیکس کی وصولی۱۰ء۴۴؍ لاکھ کروڑ روپے رہی، جو پچھلے مالی سال کے ۸ء۳۳؍ لاکھ کروڑ روپے سے۲۵ء۲۳؍ فیصد زیادہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مالی سال ۲۴۔ ۲۰۲۳ء میں ۳ء۷۹؍ لاکھ کروڑ روپے کے ریفنڈ جاری کئے گئے تھے، جو مالی سال ۲۳۔ ۲۰۲۲ء میں جاری کئے گئے ۳ء۰۹؍ لاکھ کروڑ روپے کے ریفنڈ سے ۲۲ء۷۴؍ فیصد زیادہ ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK