Inquilab Logo

ہتک عزت معاملہ: سلطانپور ضلعی عدالت نے راہل گاندھی کو ضمانت دے دی

Updated: February 20, 2024, 1:13 PM IST | Lucknow

آج ہتک عزت معاملے میں کانگریسی لیڈر راہل گاندھی کو سلطانپور کی ضلعی عدالت نے ضمانت دے دی۔ خیال رہے کہ ضلعی عدالت نے ۳۶؍ گھنٹے قبل راہل گاندھی کو پیش ہونے کا سمن جاری کیا تھا۔ راہل گاندھی آج ۲؍ بجے امیٹھی ضلع کے فرست گنج سے دوبارہ بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آغاز کریں گے۔

Rahul Gandhi outside the District Court. Photo: PTI
راہل گاندھی ضلعی عدالت کے باہر۔ تصویر: پی ٹی آئی

کانگریسی لیڈر راہل گاندھی کوآج سلطانپور کی ضلعی عدالت نے ۲۰۱۸ء ہتک عزت معاملے میں ضمانت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ سلطانپور کی ضلعی عداتل نے راہل گاندھی کو ۳۶؍ گھنٹے قبل سمن جاری کیا تھا اور انہیں عدالت کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔ یہ کیس ۲۰۱۸ء میں ایک بی جے پی لیڈر نے راہل گاندھی نے خلاف درج کیا تھا۔راہل گاندھی نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا تھا کہ آج میں سلطانپور کی ضلعی عدالت میں ہوں گاجس نےمجھے ۲۰۱۸ء میں بی جے پی لیڈر کی جانب سے داخل کئے گئے ہتک عزت کے معاملے کی سماعت کیلئے ۳۶؍ گھنٹے قبل سمن جاری کر کے حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔بھارت جوڑو نیائے یاترا پڑی سے نہیں اترے گی۔ راہل گاندھی خاموش نہیں رہیں گے۔ کانگریس کبھی خوفزدہ نہیں ہوگی۔

راہل گاندھی بھارت جوڑونیائے یاترا کے دوران۔ تصویر: پی ٹی آئی

خیال رہے کہ آج بھارت جوڑو نیائے یاترا اپنے ۳۸؍ ویں دن میں داخل ہو گئی ہے۔ یاترا امیٹھی ضلع کے فرست گنج سے دوبارہ شروع ہو گی اور رائے بریلی اور لکھنو کی جانب بڑھ جائے گی۔راہل گاندھی نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ۳۸؍ واں دن ہے۔ ہم نے آج صبح یاترا روک دی تھی۔ ۲؍ بجے ہم فرست گنج سے دوبارہ یاترا کا آغاز کریں گے۔ رائے بریلی میںعوامی ریلی نکالی جائے گی۔ بعد ازیں ہم لکھنو کی جانب بڑھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے: اکھلیش یادو کانگریس کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کے بعد ہی راہل کی نیائے یاترا میں شامل ہونگے

خیال رہے کہ کانگریسی لیڈر کو سلطانپور کی ضلعی عدالت نے ہتک عزت معاملے میں سمن جاری کیا تھا اور ۲۰؍ فروری کو حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔ ۲۰۱۸ء میں ضلعی بی جے پی لیڈر وجے مشرا نے ان کے خلاف کیس درج کیا تھااور ان پر بنگلور کانفرنس میں وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف نازیبا بیان دینے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔

وجے مشرا نے اس حوالے سے کہا کہ میں اس وقت بی جے پی کانائب صدر تھا جب یہ واقعہ پیش آیا تھا۔ راہل گاندھی نے بنگلور میں امیت شاہ رپر قاتل ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔جب میں نے یہ الزامات سنے تومجھے بہت برالگا کیونکہ میںپارٹی کا ۳۳؍ سالہ پرانا لیڈرہوں۔میں نے اپنے وکیل کی مدد سے مقدمہ درج کروایا جس کی سماعت ۵؍ سال سے جاری ہے۔آج اس میں فیصلہ آیا ہے۔
شنتوش کمار پانڈے، جو وجے مشرا کے وکیل ہیں، نے کہا کہ اگر کانگریسی لیڈر راہل گاندھی کے خلاف کافی ثبوت مل جائیں تو انہیں کم از کم ۲؍ سال قید ہو سکتی ہے۔رہال گاندھی نے بنگلور میں پریس کانفرنس کی تھی۔ ۵؍ سال قبل امیت شاہ، جو حال میں وزیر داخلہ ہیں، کے خلاف نازیبا بیانات دیئے گئے تھے۔۴؍ اگست ۲۰۱۸ء کو سلطانپور کی ضلعی عدالت اور سلطانپور کے ایم پی ایم ایل اے کے سیشن کورٹ میں کیس درج کیا گیا تھا۔پیر کو، سلطانپور کے ایم پی ایم ایل اے کے جج یوگیش کماریادو نے راہل گاندھی کو ۱۶؍ دسمبر کو پیش ہونے کا سمن جاری کیا تھا۔ ۲۰۱۸ء کرناٹک انتخابات کے دوران راہل گاندھی نے بنگلور میں یہ نازیبا بیان دیا تھا۔
خیال رہے کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائےیاترا ۲۰؍ مارچ کو ممبئی میں ختم ہوگی۔یہ یاترا۱۴؍ جنوری کو منی پور کے امپھال سے شروع ہوئی تھی۔ یاترا کا مقصد ملک کے عوام کیلئے سماجی اور معاشی انصاف کی مانگ کرنا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK