• Mon, 05 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲۵؍ فصلوں کی ۱۸۴؍ نئی اور جدید اقسام قوم کے نام

Updated: January 04, 2026, 9:04 PM IST | New Delhi

ہندوستان کو دنیا کا خوراک فراہم کرنے والا ملک بنانے کے عزم کے تحت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے اتوار کے روز ۲۵؍ فصلوں کی ۱۸۴؍ نئی، جدید اور موسمیاتی تغیرات کو برداشت کرنے والی اقسام قوم کے نام وقف کیں۔

Crops.Photo:INN
فصل۔ تصویر:آئی این این

ہندوستان کو دنیا کا خوراک فراہم کرنے والا ملک بنانے کے عزم کے تحت زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے اتوار کے روز ۲۵؍ فصلوں کی ۱۸۴؍ نئی، جدید اور موسمیاتی تغیرات کو برداشت کرنے والی اقسام قوم کے نام وقف کیں۔
یہ اعلان انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) میں منعقد ایک خصوصی پروگرام کے دوران کیا گیا۔ چوہان نے کہا کہ یہ نئی اقسام نہ صرف کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کریں گی بلکہ بدلتے موسم اور موسمیاتی بحران کے خلاف ایک تحفظی ڈھال  کے طور پر بھی کام کریں گی۔ مرکزی وزیر نے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں بیجوں کی تحقیق کی رفتار میں نمایاں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۱۹۶۹ء سے ۲۰۱۴ء تک تقریباً ۴۵؍ برسوں میں ۳۹۶۹؍ اقسام کی منظوری دی گئی، جبکہ گزشتہ محض ۱۱ تا۱۲؍ برسوں میں ہی۳۲۳۶؍ اعلیٰ پیداوار دینے والی اقسام کو منظوری ملی ہے۔  انہوں نے اس کامیابی کا سہرا سائنس دانوں، زرعی یونیورسٹیوں اور نجی شعبے کی مشترکہ کوششوں کو دیا۔

یہ بھی پڑھئے:غلط معاشی پالیسیوں کے باعث پھل پیدا کرنے والوں کی روزی روٹی خطرے میں

ایک بڑی کامیابی کا ذکر کرتے ہوئے  چوہان نے کہا کہ ہندوستان اب دھان کی پیداوار کے معاملے میں چین کو پیچھے چھوڑ کر عالمی سطح پر سرفہرست مقام پر پہنچ گیا ہے۔ ہندوستان نے۸ء۱۵۰۱؍ لاکھ ٹن کی ریکارڈ پیداوار کے ساتھ نیا سنگِ میل قائم کیا ہے۔ انہوں نے اسے وکست بھارت کی تعمیر کی بنیاد قرار دیا۔

یہ بھی پڑھئے:رامائن فلم: ۴؍ہزار کروڑ کی رامائن فلم میں’’اوتار‘‘ کی ٹیکنالوجی کا استعمال

پروگرام کے دوران جاری کی گئی ۱۸۴؍ اقسام میں اناج کی۱۲۲؍ اقسام شامل ہیں، جن میں دھان کی ۶۰؍ اور مکئی کی ۵۰؍ اقسام کے ساتھ جوار، باجرہ اور راگی بھی شامل ہیں۔ نقدی فصلوں میں کپاس کی ۲۴؍ اقسام (جن میں ۲۲؍ بی ٹی کپاس شامل ہیں) اور گنے کی ۶؍ نئی اقسام شامل ہیں۔ تلہن اور دَلہن کے زمرے میں تلہن کی۱۳؍ اور دَلہن (ارہر، مونگ، اُڑد) کی ۶؍ اقسام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ۱۱؍ چارہ فصلیں، جوٹ اور تمباکو کی ایک ایک نئی قسم بھی جاری کی گئی۔ چوہان نے بتایا کہ ان ۱۸۴؍ اقسام کی تیاری میں آئی سی اے آر اداروں کا حصہ ۶۰؍اقسام، زرعی جامعات کا ۶۲؍اقسام اور نجی بیج کمپنیوں کا۶۲؍ اقسام پر مشتمل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK