Inquilab Logo

جلگاؤں میں سیاہ قانون کیخلاف احتجاج کے ۲۹؍ دن

Updated: January 24, 2020, 12:10 PM IST | Sharjeel Qureshi | Jalgaon

شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف مسلسل۲۹؍ دنوں سے جلگاؤں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔اس موقع پر مظاہرین نے ایرنڈول کے نزدیک پیش آنےوالے حادثے میں جان بحق ہونے والے دونوں بھائیوں الطاف اور اقبال منیار کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی ۔

جلگاؤں میں شہریت ایکٹ کیخلاف احتجاج کا ۲۹واں دن ۔ تصویر : انقلاب
جلگاؤں میں شہریت ایکٹ کیخلاف احتجاج کا ۲۹واں دن ۔ تصویر : انقلاب

 جلگاؤں : شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی کے خلاف مسلسل۲۹؍ دنوں سے جلگاؤں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔اس موقع پر مظاہرین نے ایرنڈول کے نزدیک پیش آنےوالے حادثے میں جان بحق  ہونے والے دونوں بھائیوں الطاف اور اقبال منیار کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کیلئے دعائے مغفرت کی ۔اس موقع پر مظاہرین نے دعا کی کہ’’ اللہ تعالی جلگاؤں سے گزرنے والے نیشنل ہائی وے نمبر۶؍ جسے آدم خور نیشنل ہائی وے کا نام دیا گیا ہے، سے گزرتے وقت تمام انسانوں کی جانوں کی حفاظت فرما۔‘مسلم منچ جلگاؤں کے بینرتلے اس احتجاج کا آغاز حافظ عبدالرحیم کی تلاوت کلام ہوا تھا۔ بعد ازاں مہلوکین کیلئے مفتی ہارون ندوی نے دعاکی۔ جمعرات کو چکری بھوک ہڑتال میں شرسولی کے مکینوں نے شرکت کی۔ ان میں شرسولی گرامین پنچایت کے سرپنچ پردیپ راؤ  پاٹل،پنچایت رکن عقیل منیار،صحافی بھگوان سونار ، شاعر راغب بیاولی ،سید چاند ، اقبال شیخ، ستار شیخ ،رفیق کریمی ،محسن فاروقی ،رفیق شاہ ،شیخ حُسن، عارف دیشمکھ ،یوسف مجید اوررفیق شیخ سمیت دیگر افراد شریک تھے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK