• Sat, 06 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جلگاؤں:ماسٹر کالونی میں ہائی وولٹیج کرنٹ لگنے سے باپ اور بیٹی ہلاک، بھانجی زخمی

Updated: December 05, 2025, 11:53 PM IST | Sarjil Qureshi | Jalgaon

رشتے داروں نے اس حادثے کا ذمہ دار بجلی محکمے کو ٹھہرایا، دعویٰ کیا کہ مولاناصابر نےمذکورہ ہائی وولٹیج تار کو ہٹانے کا مطالبہ کیاتھا لیکن ان کی شکایت سنی نہیں گئی

A picture of their house where the accident occurred.
ان کے مکان کی تصویر جہاں یہ حادثہ پیش آیا ہے

ماسٹر کالونی نامی علاقے میںجمعہ کو ایک دردناک حادثہ پیش آیا ہے ۔ یہاں ہائی وولٹیج الیکٹرک شاک لگنے سے باپ اور بیٹی نے جائے حادثہ پر دم توڑدیا۔ جبکہ ایک ۱۶؍سالہ لڑکی شدید زخمی ہوئی ہےجونجی اسپتال زیر علاج ہے۔
 حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق یہ دل دہلادینے والا حادثہ جمعہ کی صبح دس سے ساڑھے دس بجے کے درمیان پیش آیا ہے۔رضا مسجد کے خطیب و امام مولانا صابر خان نواز خان پٹھان کی بھانجی ماریہ فاطمہ کپڑے دھونے کے بعد انہیں  سکھانے کیلئے چھت پرگئی ۔اسی دوران مکان کی چھت سے گزرنے والے ہائی وولٹیج تار کو اس کا دھکا لگا اور وہ تار کی لپیٹ میں آگئی ۔پاس میں ہی مولانا صابر رضا کی بیٹی عالیہ خان(۱۲) بھی موجود تھی، جب اس نے اپنی بہن کومصیبت میں دیکھا تووہ اسے بچانے کے لئے دوڑی ، لیکن وہ بھی اس کی زدمیں آگئی۔  اسی دوران مولانا صابر رضا کہیں باہر سے گھر پر لوٹے تھے کہ چھت سے بچوں کے چیخنے کی آوازیں آئیں۔ آناً فاناً وہ بھی  چھت پر پہنچے ، لیکن اس سے پہلے کہ وہ کچھ کرپاتے ، انہیں بھی بجلی کاشدید جھٹکا لگا ۔اس درد ناک حادثے میں مولانا صابر رضا (۳۶) اور ان کی بیٹی عالیہ خان (۱۲؍ سال) انتقال کر گئے۔ 
اہل خانہ نے کیا الزام لگایا؟
اس معاملے میں رشتہ داروں نے الزام لگایا کہ یہ حادثہ بجلی محکمے کے تساہل کے سبب پیش آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس مکان میں مولانا صابر خان اپنی اہلیہ ،دو بیٹیاں اور ایک بیٹے ساتھ رہتے تھے اسکی چھت سے ہائی وولٹیج بجلی کی تار گزرتی ہے ۔اس تار کو ہٹانے کیلئے انہوں نے مقامی ایم ایس ای بی کے ملازمین اور آفیسران تک بات پہنچائی تھی مگر اس کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی  ۔اس دردناک حادثے کے بعد مقامی ایم  ایل اے سریش بھولے بھی سول اسپتال پہنچے ،  انہوں نے واقعہ کی تفصیل حاصل کرنے کے بعد مقامی ایم  ایس سی ای بی کے آفیسران کو ضروری ہدایت دی ۔یاد رہے کہ علاقہ مہرون میں ہائی ولٹیج بجلی کے تار سے اس قبل بھی ایسے حادثات رونما ہوچکے ہیں۔

jalgaon Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK