Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھائندر سے ویرار کے درمیان ۳۰؍ کلومیٹر طویل سمندری پل تعمیر ہوگا: وزیراعلیٰ

Updated: June 02, 2026, 1:06 PM IST | Sajid Mehmood Shaikh | Mira Road

ممبئی کے شمالی اور مضافاتی علاقوں میں ٹریفک کے سنگین مسئلے سے نمٹنے اور سفر کو تیز رفتار بنانے کیلئے حکومت نے میگا پروجیکٹ کا خاکہ تیار کیا ہے۔

Devendra Fadnavis.Photo:INN
دیویندرفرنویس۔ تصویر:آئی این این

 ممبئی کے شمالی اور مضافاتی علاقوں میں ٹریفک کے سنگین مسئلے سے نمٹنے اور سفر کو تیز رفتار بنانے کیلئے حکومت نے میگا پروجیکٹ کا خاکہ تیار کیا ہے۔ بھائندر سے ویرار کے درمیان تقریباً ۳۰؍ کلومیٹر طویل سی لنک (سمندری پل) تعمیر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:راکھ کا ٹریلر: سونالی بیندرے، علی فضل اور راکیش بیدی ایک سنسنی خیز سیریز میں

وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے اس اہم پروجیکٹ کی تفصیلات بتائیں اورکہا کہ اس منصوبے کی تکمیل کے بعد یہ نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک کا سب سے لمبا سمندری پل بن جائے گا۔موصولہ تفصیلات کے مطابق، ممبئی میں زیرِ تعمیر باندرہ ۔ورسوا سی لنک کو آگے ورسوا۔بھائندر کوسٹل روڈ کے ذریعے جوڑا جا رہا ہے، جس پر ممبئی میونسپل کارپوریشن  تیزی سے کام کر رہی ہے۔ اس کے بعد بھائندر سے ویرار تک کے سفر کو مزید آسان اور بغیر کسی رکاوٹ کے بنانے کیلئے ممبئی میٹروپولیٹن ریجنل ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے اُتن۔ویرار سی لنک تعمیر کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے:مئی میں ہندوستان میں بجلی کی کھپت ۵۵ء۱۱؍ فیصد بڑھی


اس میگا پروجیکٹ کی کل لاگت کا تخمینہ ۵۵؍ہزار کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ پروجیکٹ کے تحت سمندر کے اوپر۲۴ء۳۵؍ کلومیٹر طویل مرکزی پل تعمیر کیا جائے گا، جبکہ مختلف مقامات پر گاڑیوں کی آمد و رفت کو آسان بنانے کیلئے مجموعی طور پر۳۰ء۷۷؍ کلومیٹر طویل ۳؍ انٹرچینج (راستے بدلنے کے مقامات) بنائے جائیں گے۔ ان میں: اتن انٹرچینج:۹ء۳۲؍ کلومیٹر وسئی انٹرچینج: ۲ء۵؍ کلومیٹر،  ویرار انٹرچینج:۱۸ء۹۵؍ کلومیٹر طویل ہوگا۔ محکمہ جنگلات کی این او سی کا انتظارایم ایم آر ڈی اے حکام کے مطابق، اس پروجیکٹ کے لیے ماحولیاتی منظوری کی تجویز مرکزی حکومت کو بھیجی گئی تھی، جسے ۱۸؍مارچ کو منظوری مل چکی ہے۔ اب پروجیکٹ کے اگلے مرحلے کے لیے محکمہ جنگلات کےنو آبجیکشن سرٹیفکیٹ کا انتظار ہے۔ حکام نے یقین دلایا ہے کہ جیسے ہی یہ این او سی حاصل ہوگی، پروجیکٹ کیلئے ٹینڈر کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK