• Thu, 16 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

لبنان پرا سرائیلی حملے میں۳؍ بچوں سمیت ۵؍ افراد جاں بحق

Updated: September 23, 2025, 2:06 PM IST | Agency | Beirut

اسرائیلی فوج کے تازہ حملے میں۲؍ شہری زخمی بھی ہوئے، نشانہ بننے والے خاندان کے پاس امریکی شہریت ہے۔

This is the condition of the car as a result of the Israeli attack. Photo: AP / PTI
اسرائیلی حملے کے نتیجے میں کار کی یہ حالت ہوگئی ہے۔ تصویر: اے پی / پی ٹی آئی

لبنان میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل میں ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں۳؍ بچوں سمیت ۵؍ افراد جاں بحق ہوگئے۔ اسرائیلی ڈرون حملے میں گاڑی اور موٹرسائیکل کو نشانہ بنایا گیا۔ لبنان کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے تازہ حملے میں۲؍ شہری زخمی بھی ہوئے۔ 
 لبنانی حکام کے مطابق اسرائیلی حملے میں نشانہ بننے والے خاندان کے پاس امریکی شہریت ہے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ حملہ حزب اللہ کے کا رکن پر کیا گیا تھا جو کہ ایک شہری علاقے سے کام کر رہا تھا۔  
 اسرائیل نے تسلیم کیا ہے کہ اس کارروائی میں کئی شہری بھی جان کی بازی ہار گئے اور  واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ لبنان کے صدر جوزف عون اور پارلیمنٹ کے اسپیکرنبیح بری نے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور اسرائیلی حملے کو  معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا۔ 
 یاد رہےکہ اسرائیل اور  حزب اللہ کے درمیان گزشتہ سال نومبر  میں جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا لیکن معاہدے کے باوجود اسرائیل نے جنوبی اور  مشرقی لبنان میں تقریباً روزانہ کی بنیاد پر فضائی کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK