• Thu, 16 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہنڈائی ۲۰۳۰ءتک ہندوستان کو اپنا دوسرا سب سے بڑا مارکیٹ بنائے گا

Updated: October 15, 2025, 10:18 PM IST | Mumbai

ہنڈائی موٹر کمپنی (ایچ ایم سی) کے سی ای او جوز منوز نے کہاکہ ہم ہندوستان کو چوتھے نمبر سے دوسرے نمبر پر لے جانا چاہتے ہیں۔ ہم یہ کام۲۰۳۰ء تک یا اس سے پہلے کرنا چاہتے ہیں۔ ہندوستان شمالی امریکہ کے بعد دوسرا سب سے بڑا مارکیٹ ہوگا۔

Hyundai Car.Photo:INN
ہنڈائی کار۔ تصویر:آئی این این

ہنڈائی کا مقصد ۲۰۳۰ء تک یا اس سے پہلے ہندوستان کو اپنا دوسرا سب سے بڑا مارکیٹ بنانا ہے۔ اس کو حاصل کرنے کے لیے کمپنی نے لوکلائزیشن پر اپنی توجہ بڑھا دی ہے۔ کمپنی کئی مصنوعات کو لانچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور برآمدات اور تحقیق اور ترقی کے لیے ہندوستان پر زیادہ زور دے گی۔ ہنڈائی موٹر کمپنی   کے سی ای او جوز منوز نے۱۵؍ اکتوبر کو ممبئی میں میڈیا کو اس کی معلومات دی۔
منوز نے کہاکہ ہم ہندوستان کو چوتھے نمبر سے دوسرے نمبر پر لے جانا چاہتے ہیں۔ ہم یہ کام ۲۰۳۰ءتک یا اس سے پہلے کرنا چاہتے ہیں۔ ہندوستان شمالی امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہوگا۔ ہماری کل فروخت میں اس کا حصہ ۱۵؍ فیصد ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے، کمپنی ۲۶؍نئے ماڈلس  جاری کرے گی۔ 
 انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ۳۰؍برسوںمیں ہنڈائی کے لیے چین نہیں بلکہ ہندوستان زیادہ اہم رہا ہے۔ کمپنی کی ترقی کے اگلے مرحلے میں ہندوستان اہم کردار ادا کرے گا۔ اس مقصد کے لیے لوکلائزیشن میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ مزید برآں، ہندوستان  میں مینوفیکچرنگ، سپلائی چین، مصنوعات کی ترقی اور ٹیکنالوجی پر زیادہ زور دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج آپ ایک ملک سے پوری دنیا کو برآمد کر کے مقابلہ نہیں کر سکتے۔ آپ کو یورپ، امریکہ اور ہندوستان میں پیداوار کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے:ستمبر میں ہندوستان کی بے روزگاری کی شرح میں اضافہ

ہنڈائی  انڈیا اپنی  ۱۰۰؍ فیصد گاڑیاں ہندوستان میں فروخت کرتی ہے جو ہندوستان میں تیار ہوتی ہیں۔ یہ ہندوستان کا سب سے بڑا مسافر گاڑی برآمد کنندہ ہے، جو اپنی پیداوار کا تقریباً ۳۰؍ فیصد برآمد کرتا ہے۔ ہندوستان اپنی صلاحیتوں اور ٹیکنالوجی کو مضبوط کرنے کے لیے کمپنی کے منصوبوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ کمپنی اپنے پونے پلانٹ کی پیداواری صلاحیت، مصنوعات کی ترقی اور انجینئرنگ کو بڑھانے میں ۴۵؍ہزارکروڑ کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ہندوستان میں چینی آٹو کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی موجودگی کے بارے میں منوز نے کہا کہ ہنڈائی  پہلے ہی کھلے بازار میں چینی برانڈز کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ میں، ہم پہلے غیر یورپی برانڈ ہیں۔ ہم چوتھے نمبر پر ہیں۔ لاطینی امریکہ میں آپ برازیل کی مثال لے سکتے ہیں۔ ہم وہاں کے سرفہرست کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ اگر وہ ہندوستان آئیں گے تو مقابلہ بڑھے گا۔ آخر کار صارفین کو فیصلہ کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK