Inquilab Logo Happiest Places to Work

چندرپور میں ۷؍ یا ۸؍ اربن نکسل سرگرم؟ پولیس کا سنسنی خیز دعویٰ

Updated: May 17, 2026, 10:47 AM IST | Ali Imran | Chandrapur

ان ’سفید پوش‘ افراد کو تلاش کرنے کیلئے پولیس کی طرف سے سیمیناروں، تحریکوں اور مباحثوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔

The police are now looking towards the city. Photo: INN
پولیس کی نگاہیں اب شہر کی طرف ہیں۔ تصویر: آئی این این

مرکزی حکومت کی جانب سے مہاراشٹر کو نکسل سرگرمیوں سے پاک قرار دیا گیا ہے ، لیکن اب دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ریاست میں شہری نکسلواد ( اربن نکسل ازم) خطرہ پوری طرح سے ختم نہیں ہوا ہے۔ پولیس  کا کہنا ہے کہ  اس نے گھنے جنگلات میں سرگرم مسلح نکسل ازم کے خلاف اہم کامیابی حاصل کی ہے، لیکن اب ’شہری نکسل ازم‘ محکمہ داخلہ کیلئے ایک نئے اور سنگین چیلنج کے طور پر ابھرا ہے۔

چندرپور ضلع میں نکسل نظریات سے متاثر  ۷؍ تا ۸؍ مشتبہ شہری مبینہ طور پر سرگرم ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ تمام مشتبہ افراد پولیس کی نگرانی میں ہیں اور ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ جہاں ایک طرف پچھلے کچھ سال میں، گڈچرولی ضلع کے سرحدی علاقوں میں پولیس اور نکسلائٹس کے درمیان کئی بڑے انکاؤنٹرس میں کئی خوفناک نکسلائٹس کو ہلاک کیا گیا ہے۔ وہیں دوسری طرف حکومت کے ہتھیار ڈالنے کے منصوبے کے تحت، بہت سے نکسلی لیڈر اور اراکین نے اپنے ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: امتحانی ادارہ یہ ضمانت کب دیگا کہ اب پرچہ لیک نہیں ہوگا؟

اس سے جنگلوں میں جاری نکسلی سرگرمیوں کو کافی حد تک روکا گیا ہے۔ تاہم اب بندوق کی لڑائیوں کی جگہ نظریاتی کشمکش نے لے لی ہے۔ سیکورٹی ایجنسیوں کے مطابق نکسل نظریات کی حمایت کرنے والے کچھ سفید پوش افراد عام شہریوں کی طرح رہتے ہوئے شہروں میں سرگرم ہیں۔ پولیس چندر پور ضلع میں شناخت کئے گئے  ۷؍ تا ۸؍ مشتبہ افراد کی سرگرمیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ مختلف سماجی تنظیموں کے نام پر منعقد ہونے والے اجلاسوں، مباحثوں، تحریکوں، سماجی تقریبات اور سیمینار میں ان افراد کی شرکت کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ پولیس فیس بک، ٹویٹر اور واٹس ایپ گروپس جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کی پوسٹس، نظریات اور سرگرمیوں پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، سیکوریٹی ایجنسیاں ان افراد کی مالی مدد کے ذرائع، ان کے روابط اور ان کے نیٹ ورک کی حد تک بھی تفتیش کر رہی ہیں۔ پولیس اور خفینہ ایجنسیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ بہت جلد شہروں سے بھی نکسل ازم کا خاتمہ کردے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK