Inquilab Logo

چین میں سنگلز ڈے پر۷۴؍ ارب ڈالرز کی خریداری

Updated: November 16, 2020, 12:12 PM IST | Agency | Beijing

چین میں آن لائن شاپنگ کے موقع بنام’سنگلز ڈے‘ پر ریکارڈ ساز فروخت کا اندراج کیا گیا ہے۔ اس ایونٹ کا انعقاد کرنے والی مشہور کمپنی علی بابا نے دعویٰ کیا کہ ۷۴؍ ارب ڈالر کی اشیاء فروخت کی گئی ہیں

Single Day China
سنگلز ڈے شاپنگ کے بعد کوریئر سروسیز کیلئے پارسل ڈلیوری کا لوڈ بڑھ گیا ہے

چین میں آن لائن شاپنگ کے موقع بنام’سنگلز ڈے‘ پر ریکارڈ ساز فروخت کا اندراج کیا گیا ہے۔ اس ایونٹ کا انعقاد کرنے والی مشہور کمپنی علی بابا نے دعویٰ کیا کہ ۷۴؍ ارب ڈالر کی اشیاء فروخت کی گئی ہیں۔ اس بار سنگلز ڈے ایونٹ ایک دن کے بجائے۴؍ دن کیا گیا تھا۔  معلوم ہوکہ چین میں سنگلز ڈے ہر سال۱۱؍نومبر کو منایا جاتا ہے جو کہ دنیا کا۲۴؍ گھنٹے کا سب سے بڑا آن لائن ایونٹ ہے۔ اس ایونٹ میں گزشتہ سالایک ارب۹۰؍ کروڑ مصنوعات فروخت ہوئی تھیں اور اس سال کورونا وائرس کی وباء کے باوجود۳؍ارب پارسل چین اور دنیا بھر میں بھیجے جارہے ہیں۔ علی بابا کے مطابق سنگلز ڈے ایونٹ کے دوران۷۴؍ ارب ڈالرز سے زیادہ کی اشیاء فروخت ہوئیں، مگر یہ خیال رہے کہ پہلی بار یہ ایونٹ ایک دن کی بجائے۴؍ دن پر مشتمل تھا۔۱۱؍نومبر کو۲۴؍ گھنٹے کے دوران صارفین کی جانب سے مجموعی طور پر۵۶؍ ارب ڈالرز سے زیادہ خرچ کئے گئے، جبکہ گزشتہ سال۳۵ء۸؍ ارب ڈالرز خرچ کئے گئے تھے۔ ڈھائی لاکھ سے زیادہ برانڈز اور۸۰؍ کروڑ صارفین دنیا کے اس سب سے ایونٹ کا حصہ بنے۔۱۱؍سے۱۶؍نومبر کے درمیان چین میں۲ء۹۷؍ ارب پارسلز کی ترسیل کی جائے گی اور یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں۲۸؍ فیصد زیادہ تعداد ہے۔ یعنی امسال  چین میں اوسطاً ہر فرد نے کم از کم۲؍ اشیا ءکو اس شاپنگ ایونٹ کے دوران خریدا۔ ویسے اس ایونٹ میں علی بابا کے ساتھ جی ڈی ڈاٹ کام ہی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ چین کورونا کے اثر سے لگ بھگ مکمل طور پر باہر نکل چکا ہے۔ خیال رہے کہ سنگلز ڈے چین کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول تہوار ہے جس میں اکیلے یا کنوارے پن کی خوشی منائی جاتی ہے۔یہ 11 نومبر کو منایا جاتا ہے اور علی بابا نے اسے اب  دنیا کا سب  بڑاآن لائن شاپنگ فیسٹیول بنادیا ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK