Inquilab Logo

ای پی ایف او سے وابستہ ۸؍ لاکھ۹۴؍ ہزارصارفین ہیلتھ انشورنس اسکیم سے وابستہ

Updated: November 26, 2021, 11:42 AM IST | Agency | New Delhi

جبکہ اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن اور نیشنل پنشن اسکیم سے۷۲؍ہزار سے زائد ملازمین کو شامل کیا گیا ۔مرکزی شماریات دفترنے اعدادوشمار جاری کئے

Picture outside an EPFO ​​office.Picture:INN
ایک ای پی ایف او کے دفتر کے باہر کی تصویر۔ تصویر: آئی این این

ماہ ستمبر میں ای پی ایف اوسے وابستہ ملازمین کی ایک بڑی تعداد ہیلتھ انشورنس اسکیم سے وابستہ ہوئی ہے۔ اس تعلق سے مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ ستمبر۲۰۲۱ء میں ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے پروویڈنٹ فنڈ سے ۸؍ لاکھ۹۴؍ ہزار سے زیادہ، ملازمین کی ہیلتھ انشورنس اسکیم سے۱۳؍ لاکھ۳۷؍ ہزار سے زیادہ اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن اور نیشنل پنشن اسکیم سے۷۲؍ہزار  سے زائد ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ستمبر ۲۰۲۱ء  میں روزگار کے منظر نامے سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے، مرکزی شماریات کے دفتر نے یہاں کہا کہ ستمبر۲۰۲۱ء میں کل ۸؍ لاکھ۹۴؍ ہزار۷۳۲؍ نئے ملازمین ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) میں شامل ہوئے ہیں۔ ان میں سے ۶؍ لاکھ۷۰؍ ہزار۱۴۳؍ مرد اور۲؍ لاکھ ۲۴؍ ہزار۵۶۹؍ خواتین ہیں۔ ان کے علاوہ۱۲؍ تیسری جنس کے افراد ہیں اور ۸؍ کے بارے میں معلومات دستیاب نہیں ہیں۔ ستمبر۲۰۱۷ء سے ستمبر۲۰۲۱ء کی مدت میں کل ای پی ایف او  ​​میں۴؍کروڑ۷۱؍لاکھ۲۴؍ ہزار ۵۲۳؍ نئے ملازمین شامل ہوئے ہیں۔
 اعداد و شمار کے مطابق ستمبر۲۰۲۱ء میں ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی ) اسکیم میں ۱۳؍ لاکھ۳۷؍ ہزار۷۹۷؍ ملازمین کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں سے۱۰؍ لاکھ۹۹؍ ہزار۱۸۹؍ مرد اور دو لاکھ۳۸؍ ہزار۵۷۷؍ خواتین ہیں۔ اس کے علاوہ۳۱؍ دیگر زمرے میں ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ستمبر۲۰۱۷ء سے ستمبر۲۰۲۱ء تک کل ۵؍ کروڑ۷۰؍ لاکھ ۵؍ ہزار۴۲۶؍ ملازمین ای ایس آئی سی میں شامل ہوئے ہیں۔  ستمبر۲۰۲۱ء میں کل۷۲؍ ہزار۹۲۳؍ ملازمین قومی پنشن اسکیم (این پی ایس) میں شامل ہوئے ہیں۔ ان میں مرکزی حکومت کے ۱۹؍ ہزار ۷۷۳،  ریاستی حکومتوں کے۴۱؍ ہزار۱۹؍ اور نجی شعبے کے۱۲؍ ہزار۱۳۱؍ ملازمین شامل ہیں۔ اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت کے ملازمین میں۱۶؍ ہزار۶۱۴؍ مرد اور ۳؍ ہزار۵۹؍ خواتین شامل ہیں۔  
 ریاستی سرکاری ملازمین میں۲۷؍ ہزار۴۶۲؍ مرد اور۱۳؍ ہزار۵۵۲؍خواتین شامل ہیں۔ ۳؍ دیگر کے زمرے میں ہیں۔ نجی شعبے میں۹۳۶۵؍ مرد اور۲۷۶۵؍ خواتین ہیں۔ ستمبر۲۰۱۷ء سے ستمبر۲۰۲۱ء کے دوران کل۲۹؍ لاکھ۵۴؍ ہزار۳۸۰؍ ملازمین کو این پی ایس میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK