Inquilab Logo

ممبئی ڈویژن میں۹۶ء۹۴؍فیصد طلبہ کامیاب

Updated: June 18, 2022, 9:11 AM IST | saadat khan | Mumbai

۳؍لاکھ ۴۱؍ہزار ۳۲؍طلبہ کامیاب،ایک لاکھ ۶؍ہزار طلبہ نے ۷۵؍فیصد سے زیادہ مارکس حاصل کئے

Showing security results that pass the board exam.
بورڈ امتحان میں کامیاب ہونے والے حفاظ رزلٹ دکھاتے ہوئے۔

مہاراشٹراسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائرسیکنڈری ایجوکیشن (ایم ایس بی ایس ایچ ایس ای) پونے کے زیر اہتمام مارچ ۲۰۲۲ءمیں ہونےوالے ایس ایس سی امتحان کے نتائج جمعہ۱۷؍ جون کو جاری کردیئےگئے۔ ریاستی سطح پر دسویں جماعت میں کامیاب ہونے والے طلبہ کانتیجہ ۹۶ء۹۴؍ فیصد اور ممبئی ڈویژن کا رزلٹ بھی ۹۶ء۹۴؍ فیصدرہا۔
  ممبئی ڈویژن سے ۳؍لاکھ ۵۴؍ہزار ۶۹۷؍ طلبہ نے ایس ایس سی امتحان کیلئے رجسٹریشن کروایاتھا جن میں سے ۳؍لاکھ ۵۱؍ ہزار ۷۶۲؍ طلبہ امتحان میں شریک ہوئے۔ ان میں سے ۳؍لاکھ ۴۱؍ہزار ۳۲؍طلبہ نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ایک لاکھ ۶؍ ہزار ۱۹۶؍طلبہ نے ۷۵؍فیصد سے زیادہ مارکس حاصل کر کے امتیازی نمبرات سےکامیابی حاصل کی ہے جبکہ ایک لاکھ ۴۰؍ہزار ۳۷۸؍ طلبہ نے ۶۰؍ فیصد سے زیادہ مارکس حاصل کرکے اوّل درجے سے کامیاب رہے۔ ۸۰؍ہزار طلبہ نے ۴۵؍فیصد سےزیادہ مارکس حاصل کرکے دوسرے درجے سے کامیابی درج کروائی ہے جبکہ ۱۳؍ہزار ۹۲۶؍ طلبہ نے ۳۵؍ فیصد سے زیادہ مارکس حاصل کئے ہیں۔
 مالونی کے۲۲؍ حفاظ بھی ایس ایس سی میں کامیاب 
  جامعہ تجوید القرآن میںزیرتعلیم ۲۲؍حفاظ نے ایس ایس سی میں کامیابی حاصل کی ۔انہوںنے جامعہ میںجاری نور مہر اردو اسکول سے ایس ایس سی کی تیاری کی اورامتحان دے کر کامیابی درج کروائی ۔ جامعہ کا ایک اصول یہ ہےکہ ان ہی طلبہ کوایس ایس سی امتحان میںشرکت کیلئے تیاری کروائی جاتی ہے جوتکمیل حفظ کر چکے ہوتے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں سے حفاظ اسی طرح سے جامعہ اوراسکول میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے اپنی کامیابی درج کروارہے ہیں۔
 اس تعلق سے ادارہ کے ذمہ دارسیدعلی حسین نے نمائندۂ انقلاب کو بتایاکہ’’ یہ طلبہ اوراساتذہ کی محنت اورمخلصین کی دعاؤں کی برکت ہےکہ اتنی بڑی تعداد میں حفاظ نے ایس ایس سی کا امتحان پاس کیا ہے اورامتحان میںشریک ہونے والے تمام طلبہ کی کامیابی کے سبب ادارہ کا نتیجہ صد فیصد رہا ۔ ہماری کوشش ہےکہ حفاظ عصری علوم سے بھی آراستہ ہوں تاکہ وہ دیگر شعبوں میں بھی اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔ ‘‘

ssc result Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK