شہراورمضافات کے ۱۰؍ سے زائد دینی اداروں کے طلباء نے ایس سی سی امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ کامیابی حاصل کرنے والے ان طلبہ میں حفاظ اورعالمیت کا کورس کرنےکے علاوہ ایسے طلبہ بھی شامل ہیں جو ۲۰؍ پارے یا ۲۵؍ پارے مکمل کرچکے ہیں
EPAPER
Updated: May 13, 2025, 11:21 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
شہراورمضافات کے ۱۰؍ سے زائد دینی اداروں کے طلباء نے ایس سی سی امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ کامیابی حاصل کرنے والے ان طلبہ میں حفاظ اورعالمیت کا کورس کرنےکے علاوہ ایسے طلبہ بھی شامل ہیں جو ۲۰؍ پارے یا ۲۵؍ پارے مکمل کرچکے ہیں
شہراورمضافات کے ۱۰؍ سے زائد دینی اداروں کے طلباء نے ایس سی سی امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ کامیابی حاصل کرنے والے ان طلبہ میں حفاظ اورعالمیت کا کورس کرنےکے علاوہ ایسے طلبہ بھی شامل ہیں جو ۲۰؍ پارے یا ۲۵؍ پارے مکمل کرچکے ہیں۔ نمائندۂ انقلاب نے ان اداروں کے ذمہ داران اورمہتمم حضرات سےبات چیت کی تو انہوں نے طلباء کی کامیابی پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دینی علوم حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کے لئے ایسی ترتیب بنائی گئی ہے جس سے دونوں علوم کے حصول میں توازن برقرار رہے۔ اس حوالے سے ذیل میں عروس البلاد کےدینی اداروں کا اختصار سے تذکرہ کیا جارہا ہے ۔
کس ادارے میںکتنے طلبہ کامیاب ہوئے
جامعہ عربیہ معراج العلوم چیتا کیمپ میںامسال ۷۵؍ طلباء نے ایس ایس سی میں کامیابی حاصل کی۔شہر اورمضافات کے دینی اداروں میں ایس ایس سی میںکامیاب ہونےوالے طلبہ کی یہ سب سےبڑی تعداد ہے۔ مولانا محمدزاہد قاسمی (چیتا کیمپ) کے مطابق ’’کامیاب ہونے والوں میں حفاظ ۳۳، عربی درجات میں زیرتعلیم طلباء ۱۸اور ۱۵؍تا ۲۰؍پارے پارےحفظ کرنے والے ۲۴؍طلباء ہیں۔یہ تیسرابیچ تھا۔ یہ طلباء طلبہ آئیڈیل ہائی اسکول اور آزادہائی اسکول میں بھی جاتے تھے۔‘‘
دارالعلوم محبوب سبحانی (کرلا) میں زیرتعلیم حفاظ اور عالمیت کررہے ایس ایس سی میں کامیابی حاصل کرنے والے ۲۸؍طلباء ہیں۔ ان طلباء نے ورکرس ایجوکیشنل سروس لیگ کے زیراہتمام کرلااورناگپاڑہ میں چلائی جانے والی نائٹ اسکولو ں سے استفادہ کیا۔ دارالعلوم امدادیہ چونا بھٹی کے ٹرسٹی مولانا محمود خان دریابادی کے مطابق ادارۂ ہٰذا میں زیر تعلیم ۶؍طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ ان طلباء نے بھی مذکورہ ناگپاڑہ نائٹ اسکول میں پڑھائی کی ۔ اسی طرح ناگپاڑہ کی مذکور ہ نائٹ اسکول میں پڑھنے والے دارالعلوم محمدیہ کے ۳؍ طلباء نے نمایاں نمبرات سےکامیابی حاصل کی ۔جامعہ رحمانیہ وتحفیظ القرآن (مدرسہ خدیجۃالکبریٰ) کے سربراہ مولانا الطاف رحمانی نے بتایا کہ ’’۱۷؍طلباء اور۶؍طالبات کی نمایاں کامیابی حاصل کی ۔‘‘مدرسہ اشرف العلوم (نالاسوپارہ)کے نگراں سابق ڈپٹی میئر صغیر ڈانگے کے مطابق’’ شعبۂ حفظ کے ۸؍ اورعالمیت کررہے ۱۴؍ طلباء نے ایس ایس سی میں کامیابی حاصل کی ہے۔یہ طلباء ادارہ کی ہی عمارت میںواقع ضلع پریشد ہائی اسکول میں عصری علوم بھی حاصل کرتے ہیں ۔ادارۂ ہٰذا میں زیرتعلیم طلباء کا یہ چوتھا بیچ تھا ۔‘‘ جامعۃ الابرار (وسئی)کےمہتمم مولانا شمیم اختر ندوی کے مطابق ’’ادارہ کے ۸؍ طلباء نے ایس ایس سی میںکامیابی حاصل کی ۔اس ادارے میں زیرتعلیم ایس ایس سی امتحان دینےوالے طلباء کا یہ تیسرا بیچ تھا ۔‘‘
مذکورہ اداروں کی طرح کچھ اور ادارو ں میں بھی حافظ اورعالم بننے والے طلباء نے ایس ایس سی امتحان دیا ہے۔ دینی اداروں کے ذمہ داران نے آئندہ سال مزیدبہتر نتائج کے عزم کا اظہار کیا۔