Inquilab Logo

لکھنؤ میں ۵؍ منزلہ عمارت منہدم، ملبے میں متعدد افراد پھنس گئے

Updated: January 25, 2023, 9:42 AM IST | Lucknow

 زلزلے کے جھٹکوں کے چند گھنٹوں بعدحضرت گنج میں حادثہ پیش آیا، پھنسے ہوئے افراد میں کئی سیاسی لیڈر بھی شامل

After the accident, a person who was pulled out of the wreckage is being taken to the hospital. (Photo: Courtesy Hindustan Times)
حادثے کے بعد ملبے سے نکالے گئے ایک شخص کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔ (تصویر: بشکریہ ہندوستان ٹائمز)

منگل کو شمالی ہند میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جانے کے چند گھنٹو ں  بعد  ہی لکھنؤ کے حضرت گنج میں دلدوز سانحہ میں ایک ۵؍ منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی ۔  اس حادثے کی وجہ سے بلڈنگ میں مقیم  افرادکی بڑی تعداد  ملبے میں پھنس گئی ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈرامیر حیدر ایڈوکیٹ جو چچا حیدر کے نام سے مشہور ہیں ، بھی حادثے کی زد میں آئے ہیں اوران کی  حالت سنگین ہے۔ ’انقلاب‘ سے بات کرتے ہوئے چچا حیدر کے بڑے بیٹے معراج حیدر نے بتایا کہ ان کی والدہ اور بھائی  نیز سماجوادی پارٹی کے ترجمان عباس حیدر کی اہلیہ عظمیٰ  ملبہ میں دبی ہوئی ہیں۔ این ڈی آر ایف اور پولیس ٹیم راحت رسانی میں مصروف ہے ۔ خبر لکھے جانے تک ایک بچے سمیت۳؍افراد کو ملبے سے نکال کر اسپتال پہنچایا گیا ہے ۔ نائب وزیراعلیٰ برجیش پاٹھک ، وزیر شہری ترقیات اے کے شرما،شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین سیّد علی زیدی، کمشنر روشن جیکب  اور دیگر سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ حادثے میں اب تک ۳؍ افراد کی موت کی اطلا ع ہے تاہم انتظامیہ کی جانب سے اس کی تصدیق نہیں  ہو سکی تھی ۔
  ادھر اسپتال میں بیڈ اور ڈاکٹروں کی ٹیم ریزرو کر دی گئی ہے۔ حضرت گنج کے وی آئی پی علاقہ میں  یہ حادثہ شام تقریباً پونے ۷؍  بجے   پیش آیا۔ متاثرہ  الایا اپارٹمنٹ  میں کئی اہم شخصیات مقیم تھیں۔  یہ بھی کہا جارہاہے کہ عمارت کے تہہ خانہ میں کئی دنوں سے کام چل رہا تھا ایسے میں  زلزلہ کے جھٹکوں کی بنا پر بنیادیں مزید کمزور ہوگئیں اور عمارت منہدم ہوگئی۔ 

lucknow Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK