Inquilab Logo

کشمیری سیب کےکاشت کاروں کی آمدنی بڑھانےکیلئے ۵؍ سالہ اسکیم کا اعلان کیاگیا

Updated: November 10, 2021, 12:51 PM IST | Agency | Srinagar

موڈیفائیڈ ہائی ڈینسیٹی پلانٹیشن اسکیم کے ذریعہ آمدنی دوگنا کرنے کا عزم، نئی اسکیم کے تحت مخصوص قطعہ اراضی میں ۱۰؍ سے ۱۲؍ گنا زیادہ پودے لگ سکتے ہیںجو آمدنی میں اضافہ کا سبب ہوں گے

It is claimed that the income of apple farmers has increased up to 3 times..Picture:INN
سیب کسانوں کی آمدنی میں ۳؍ گنا تک اضافے کا دعویٰ کیا جارہاہے۔ تصویر: آئی این این

کشمیری سیب کے کاشتکاروں نے جب سے نیدرلینڈز  اور اٹلی سے درآمد شدہ بیجوں کی اعلیٰ اقسام والے پودے لگانے شروع کیے ہیں، تب سے ان کسانوں کی آمدنی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جنوبی کشمیر کے کئی مقامات بشمول شوپیاں، پلوامہ اور کولگام کے سیکڑوں کسانوں نے روایتی باغات کو ختم کر کے نئے باغات لگائے ہیں۔ اس دوران وہ درآمد شدہ سیب کی قسموں کی کاشت کاری کررہے ہیں، تاکہ پیداوار اور پھل کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے لیکن مہنگائی اور طویل مدت کے بعد پیداوار حاصل ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ ان مسائل کے حل اور نئے رجحان پر نظر رکھتے ہوئے جموں و کشمیر حکومت نے اب ایک پانچ سالہ اسکیم شروع کی ہے جس سے سیب کے کسانوں کی آمدنی  میں دوگنا بلکہ تین گنا تک اضافہ ہونے کی امید  ہے۔ یہ اسکیم ان کسانوں کیلئے مددگار  ہوگی، جن کے پاس زمینیں اور سرمایہ کم ہے۔
باغات میں معیار، پیداوار کو بہتر بنانے پر زور
 موڈیفائیڈ ہائی ڈینسیٹی پلانٹیشن نامی اسکیم کو حال ہی میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور انتظامیہ نے نیشنل ایگریکلچرل کوآپریٹیو مارکیٹنگ فیڈریشن آف انڈیا لمیٹڈکے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت کاشتکار اپنے باغات میں معیار، پیداوار کو بہتر بنانے اور بیماریوں سے پاک پھل کی جلد افزائش کے قابل ہوں گے۔ اس کے علاوہ کم رقم خرچ کر کے درآمدی جڑوں کا ذخیرہ سبسیڈی کے ساتھ حاصل کر سکتے ہیں۔مذکورہ اسکیم کے تحت اگلے ۵؍ سال میں جموں کشمیر کے محکمہ باغبانی کا۵۵۰۰؍ ہیکٹر اراضی کا احاطہ کیا جائے گا۔ جس کے تحت۲۰۲۱ء  میں۵۰۰؍ ہیکٹر اور اگلے چار سال میں ایک ہزار  ہیکٹر ہوگا۔ کاشتکاروں کو سیب کی اعلی اقسام کے پودے لگانے کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ جس میں سیب کے علاوہ اخروٹ، بادام، چیری، آم، لیچی اور زیتون کیلئے بھی یہی اختراعات ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK