Inquilab Logo

پاکستان میں عمران خان کے خلاف اپوزیشن پارٹیوں کا متحدہ جلسہ

Updated: October 17, 2020, 3:24 AM IST | Islamabad

مریم نواز، بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت متعدد اہم لیڈران کا جلسے سے خطاب متوقع، زور دار تیاری۔

The crowd gathered at the meeting can be seen. Photo: INN
جلسے میں جمع بھیڑ کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر: آئی این این

پاکستان میں تقریباً تمام اپوزیشن پارٹیوں نے ملک کر ایک متحدہ پلیٹ فارم تیار کیا ہے جس کا نام پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ( پی ڈی ایم)رکھا گیا ہے ۔ اس میں نواز شریف کی مسلم لیگ (ن)، بلاول بھٹو کی پاکستان پیوپلس پارٹی اور مولانا فضل الرحمٰن سمیت پاکستان کی تقریباً تمام پارٹیاں شامل ہیں ۔ جمعہ کو دیر شام پاکستانی صوبے پنجاب کے گجرانوالا شہر میں ایک جلسےکا انعقاد کیا گیا جس میں ان تمام لیڈروں نے شرکت کااعلان کیا ہے۔ نواز شریف کی بیٹی اور پی پی پی کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جلسے کا آغاز عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا اعلان ہوگا۔ ان کے اس بیان سے پاکستان کا سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے۔ ادھر وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن پارٹیوں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ بیرونی طاقتوں کی ایما پر پاکستانی حکومت کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی نے یہ جواز بھی پیش کیا ہے کہ یہ ساری پارٹیاں کل تک ایک دوسرے کو جیل میں ڈالنے کی بات کرتی تھیں لیکن عمران خان کے اقتدار میں آتے ہی یہ متحدہو گئیں اور ایک دوسرے کی تعریفیں کرنے لگیں ۔ اس سے ان کا دہرا معیار واضح ہوتا ہے۔ 
  گجرانوالا میں جلسے کا وقت شام ۶؍ بجے دیا گیا تھا اور اس سے پہلے اس کی تیاریاں زور وشور سے کی گئی تھیں ۔ شام ہوتے ہوتے بڑے پیمانے پر لوگ جلسے میں پہنچ چکے تھے لیکن خبر لکھے جانے تک جلسے کی کارروائی اور اس میں ہونے والے خطابات سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئی تھیں ۔حکام کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی ضد پر اسے جلسہ کے انعقاد کی اجازت دی گئی ہے لیکن قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK