Inquilab Logo Happiest Places to Work

کری روڈ پر ویسٹرن ریلوے کا نیا ڈپو بنے گا ،نئی ٹرینوں کیلئےروٹ کھلے گا

Updated: April 09, 2026, 12:03 AM IST | Mumbai

کری روڈکواب ویسٹرن ریلوے کی طرف سے ایک نئی کوچنگ فیسلیٹی کے طورپر ترقی دی جارہی ہے، پروجیکٹ کی کل لاگت ۹۸؍کروڑ روپے ہے

There is a plan to build a depot for the Western Railway at the Central Railway station, Curry Road. (File photo)
سینٹرل ریلوے کے اسٹیشن کری روڈ پرویسٹرن ریلوے کا ڈپو بنانے کا منصوبہ ہے ۔(فائل فوٹو)

 شہر میں ریلوے کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے ایک بڑا قدم اٹھایا گیا ہے۔ سینٹرل ریلوے کے کری روڈ ڈپو جو لووَر پریل اسٹیشن کے قریب واقع ہے ، اسےاب ویسٹرن ریلوے کی طرف سے ایک نئی کوچنگ فیسلیٹی کے طورپر ترقی دی جارہی ہے۔ اس پروجیکٹ کی کل لاگت تقریباً۹۸؍کروڑ روپے ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پٹ لائن کی تعمیر کی منظوری رواں سال ۳۱؍ مارچ کو دی گئی ہے اور اسے تقریباً۱۵؍ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ا سٹیبلنگ لائنوں کی تعمیر بھی منظوری کے مراحل میں ہے۔
نئی ٹرینیں چل سکیں گی
 نوبھارت ٹائمس کے مطابق اس نئے ڈپو میں ۲؍ پٹ لائنیں اور ۷؍ اسٹیبلنگ لائنیں بنائی جائیں گی۔ پٹ لائن وہ جگہ ہوتی ہے جہاں ٹرینوں کی صفائی ، دیکھ بھال  اور مرمت کی جاتی ہے جبکہ اسٹیبلنگ لائن وہ جگہ ہوتی ہے جہاں خالی ٹرینیں پارک کی جاتی ہیں ۔ اس پروجیکٹ کی تکمیل سے دادر اور ممبئی سینٹرل سے لمبی دوری کی نئی ٹرینوں کو متعارف کرانے میں آسانی ہوگی، مسافروں کو مزیدمتبادلات اور بہتر سہولتیں فراہم ہوںگی۔ ایک نئی جدید ترین کوچنگ سہولت کی تعمیر سے مستقبل کی ریلوے خدمات میں نمایاں مدد ملے گی۔
 فی الحال، دادر میں نئی پِٹ لائن بنانے کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے اور ممبئی سینٹرل پہلے ہی کافی دباؤ میں ہے۔ اس کی وجہ سے نئی ٹرینوں کی آمد میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔ تاہم اس نئی سہولت سے یہ مسئلہ ختم ہونے کی امید ہے۔ لووَر پریل میں یہ نیا کوچنگ ڈپو حکمت عملی کے لحاظ سے اہم ہےکیونکہ یہ دادر سے تقریباً۲ء۵؍ کلومیٹر اور ممبئی سینٹرل  سے۲؍کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، یہ دونوں ٹرمینلز کی ضروریات کو پورا کرے گا۔
کلیدی نکات
-پٹ لائن کی تعمیر کی منظوری رواں سال ۳۱؍مارچ کو دی گئی تھی۔
-۱۵؍ ماہ کے اندر کام مکمل کرنے کا ہدف ہے۔
- دو نئی پٹ لائنیں اور سات اسٹیبلنگ لائنیں تعمیر کی جائیں گی۔
- دادر سے فاصلہ:ڈھائی کلومیٹر
- ممبئی سینٹرل سے فاصلہ:۲؍ کلومیٹر
- ٹرینوں کی صفائی، دیکھ بھال اور پارکنگ کو آسان بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK