Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھولیشور میں گنپتی کی۲۲؍ فٹ اونچی مورتی گرنے سے ۲؍افراد کی موت، ۵؍افرادزخمی

Updated: August 24, 2026, 3:09 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

حادثہ میں فوت ہونے والے دونوں افراد کی اتوارکومرین لائنس شمشان بھومی میں آخری رسومات ادا کر دی گئیں،زیر علاج زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر۔

A police vehicle is visible at the scene of the accident. Picture: PTI
جائے حادثہ پر پولیس کی گاڑی نظر آرہی ہے۔ تصویر:پی ٹی آئی

اتوار کی رات تقریباً ساڑھے ۹؍ اور ۱۰؍ بجے کے درمیان بھولیشور میں اس وقت کہرام مچ گیا جب گنپتی تہوار کے لئے لائی جانے والی گنپتی کی ایک ۲۲؍ فٹ اونچی مورتی اچانک گر پڑی اور اس کے نیچے ۷؍ افراد دب گئےجس میں ۲؍بچیاں بھی شامل ہیں ۔ حادثہ کے فوراً بعد منڈل کے کارکنان ، مقامی افراد ، فائر بریگیڈ اور پولیس کی مدد سے حادثہ کا شکار ہونے والوں کو شہر کے مختلف اسپتالوں میں داخل کیا گیا تھا لیکن زخمی ہونے والوں میں  سے ۲؍ افراد کی موت ہوگئی۔ حادثہ میں فوت ہونے والے دونوں افراد کی اتوارکومرین لائنس شمشان بھومی میں آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: کھانے اور پانی کے نمونے۹۸؍ فیصد درست پائے جانے کا دعویٰ

سنیچر کو گنپتی کے تہوار کی مناسبت سے بھولیشور کا راجانامی ۲۲؍ فٹ اونچی گنپتی ڈھول تاشے کے ساتھ انتہائی دھوم دھام سے لائی جارہی تھی کہ اچانک رات ۹؍ بجکر ۵۰؍ منٹ پرمورتی ، اسٹیل فریم کے ذریعہ بنائے گئے چبوترے سے گرپڑی۔ مورتی کے گرنے سے اس میں مذکورہ منڈل کے سنکیت نیواشے ، برجیش جوشی ، ویبھو گھینند ،پون چورسیا، کنال کاشید اور دو ۵؍ اور ۷؍سال کی بچیاں لاونی گنیر اور دیویہ گنیر مورتی کے نیچ دب گئی تھیں ۔ آناً فاناً منڈل کے کارکنان اور مورتی کو لانے کیلئے جلو س میں شامل کارکنان و مقامی افراد کے علاوہ پولیس ، فائر بریگیڈ اور بی ایم سی کے عملہ نے تمام متاثرین کو مختلف اسپتالوں میں داخل کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: چھاتروں کی گونج کی کامیابی سے بی جے پی بوکھلاگئی، وی ایچ پی کی راہل گاندھی پر تنقیدیں

وی پی روڈ پولیس اسٹیشن کی فراہم کردہ اطلاع کے مطابق مذکورہ حادثہ میں منڈل کے صدر سنکیت نیواشے اور برجیش جوشی کو ڈاکٹر نے علاج سے قبل ہی مردہ قرار دے دیا جنہیں ریلائنس اور جی ٹی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ وہیں حادثہ میں زخمی ویبھو گھینند ،پون چورسیا کا علاج جی ٹی اسپتال جبکہ کنال کاشید دو بچیوں لاونی اور دیویہ گنیر کا علاج جےجے اسپتال میں جاری ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جس اسٹیل کے چبوترے کے ذریعہ ۲۲؍ فٹ اونچی گنپتی کو بھولیشور میں لایا جارہا تھا ، امبے چوک پر اچانک اسٹیل کا فریم ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے مورتی زمین پرگرپڑی اوراسکے نیچے ۷؍ افراد دبے گئے۔ 

پولیس نے فی الحال حادثاتی موت اور حادثہ کے سبب کئی افراد کے زخمی ہونے کے تحت کیس درج کیا ہے اور معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK