• Sat, 13 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

احمد آباد طیارہ حادثہ میں ایک مسافر معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا!

Updated: June 12, 2025, 11:28 PM IST | Ahmedabad

احمد آباد کے پولیس کمشنر نے بھی اس کی تصدیق کی ، فی الحال اسپتال میں زیر علاج ۔ بوئنگ کے ڈریم لائنر کا یہ پہلا مہلک حادثہ تھا ، اس طیارہ کو محفوظ تصور کیا جاتا ہے

The accident was so horrific that the entire building was destroyed and ambulances lined up to evacuate the victims.
حادثہ کتنا بھیانک تھا جس کی وجہ سے پوری عمارت تباہ ہو گئی اور متاثرین کو نکالنے کیلئے ایمبولنس کی قطاریں لگ گئیں

یہاں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں کسی کے زندہ بچ جانے کو معجزہ ہی کہیں گے لیکن اس بھیانک حادثے میں ایک مسافر نہ صرف زندہ بچ گیا ہے بلکہ وہ اپنے پیروں پر چل کر ایمبولینس تک گیا۔ فی الحال اسے اسپتال میں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔ اس بارے میں احمد آباد کے پولیس کمشنر جی ایس ملک نے تصدیق کی کہ طیارے کے ملبے سے ایک مسافر کو زندہ نکالا گیا ہے۔یہ ہمارے لئے بھی حیرت انگیز ہے اور وہاں راحت اور بچائو کا کام کرنے والوں کے لئے تو بہت زیادہ حیرت انگیز تھا ۔ پولیس کمشنر نے فی الحال اس مسافر کا نام یا شناخت ظاہر نہیں کی صرف اتنا بتایا کہ اس کا سیٹ نمبر ۱۱؍ اے تھا۔جب طیارہ کے ملبے میں بچائو کارکن پہنچے تو انہیں وہ نظر آیا۔ اس وقت وہ بہت زیادہ گھبرایا ہوا تھا بلکہ ہوش میں نظر نہیں آرہا تھا لیکن بچائو کارکنوں کو دیکھتے ہی وہ چیخ مار کر اٹھ کھڑا ہوا اور پھر اسے بحفاظت باہر لایا گیا۔ پولیس کمشنر کے مطابق اتنے سنگین حادثے میں بھی ایک مسافر اس طرح سے زندہ سلامت نکل آیا یہ بہت بڑا معجزہ ہے اور یہ واضح کرتا ہے کہ اوپر والا جسے بچانا چاہے اسے کسی بھی حال میں محفوظ کرلیتا ہے۔  اس مسافر کی جو تصاویر  اور ویڈیوز شیئر ہورہے ہیں ان میں وہ اپنے پیروں پر چل کر باہر جاتا ہوا نظر آرہا ہے۔ اس مسافر کے تعلق سے جورپورٹس سامنے آئی ہیں ان کے مطابق مسافروں کی بورڈنگ لسٹ میں اس مسافر کا نام وشواس کمار رمیش درج ہے۔ وہ اپنے بھائی کے ساتھ سفر کررہا تھا۔ اس کا بھائی ۱۱؍ جے نمبر سیٹ پر تھا ۔ دونوں کے پاس برٹش پاسپورٹ ہے لیکن اس حادثے میں اس کا بھائی نہیں بچ سکا۔ 
  دریں اثناء احمد آباد میں جمعرات کو پیش آنے والا ہولناک طیارہ حادثہ دنیا میں امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے بوئنگ ۷۸۷؍ڈریم لائنر طیارے کا پہلا مہلک حادثہ ہے جس میں مسافروں اور عملے کے اراکین سمیت طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔اخبار نیویارک ٹائمز میں شائع ہونے والے مضمون کے مطابق بوئنگ۷۸۷؍ ڈریم لائنر طیاروں میں کئی آپریشنل خامیاں سامنے آتی رہی ہیں جن میں مسافروں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں لیکن اس آرٹیکل کے مطابق اس طیارے کے ساتھ اب تک کوئی جان لیوا حادثہ نہیں ہوا ہے۔
  واـضح رہے کہ ڈریم لائنرز کو پہلی بار۲۰۱۲ء میں ہندوستان میں ایئر انڈیا کے طیاروں میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ طیارے اپنی اعلیٰ ٹیکنالوجی، ایندھن کی بچت اور مسافروں کے لیے زیادہ آرام کی وجہ سے دنیا بھر کی ایئر لائنز کی چوٹی کا انتخاب ہیں۔ جو ڈریم لائنر بوئنگ طیارہ حادثے کا شکارہوا ہے اسے ۲۰۱۶ء میں ایئر انڈیا کے بیڑے میں شامل کیا گیا تھا ۔ یہ بہت زیادہ پرانا طیارہ نہیں تھا اور رپورٹس کے مطابق اس کی تمام جانچ کی جاچکی تھی ۔ اسی لئے اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ یہ حادثے کس وجہ سے ہوا ۔کیا واقعی اس میں کوئی تکنیکی خرابی تھی یا پھر یہ پائلٹ کی کسی غلطی کے وجہ سے ہوا ہے ۔

ahmedabad Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK