• Fri, 31 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اڈانی گروپ کے ہوائی اڈوں پر ایجنٹک اے آئی مسافروں کی مدد کرے گا

Updated: October 30, 2025, 9:58 PM IST | Mumbai

اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ نے مسافروں کے تجربے اور ہوائی اڈے کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے اعلان کیا ہے کہ وہ ایپ اور چیٹ سمیت ہوائی اڈے سے متعلق اپنے تمام چینلز کو ایجنٹک اے آئی سے جوڑ دے گی۔

Gautam Adani.Photo:INN
گوتم اڈانی۔ تصویر:آئی این این

 اڈانی گروپ کی کمپنی اڈانی ایئرپورٹ ہولڈنگز لمیٹڈ نے مسافروں کے تجربے اور ہوائی اڈے کے انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے اعلان کیا ہے کہ وہ ایپ اور چیٹ سمیت ہوائی اڈے سے متعلق اپنے تمام چینلز کو ایجنٹک اے آئی  سے جوڑ دے گی۔ ایجنٹک اے آئی مسافروں کو پرواز کی صورتحال، کس گیٹ پر کتنی بھیڑ ہے اور دیگر متعلقہ معلومات فراہم کرے گا۔اڈانی ایئرپورٹس نے اس کے لیے انٹرگلوبل انٹرپرائزز کی ذیلی کمپنی آئینوس کے ساتھ ایک شراکت داری کی ہے، اڈانی ایئرپورٹس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ارون بنسل اور آئینوس کے شریک بانی اور نائب صدر سی پی  گرنانی نے جمعرات کو   ایک پریس کانفرنس میں معاہدے سے متعلق دستاویزات کا تبادلہ کیا۔
اڈانی ایئرپورٹس کی چیف ڈجیٹل آفیسر ایکتا گھوش نے بتایا کہ انتظامی معاملات کے تحت سیکوریٹی ایجنسیوں کو یہ معلومات مل سکیں گی کہ کس وقت کتنے مسافر آنے والے ہیں اور ان میں کتنی خواتین اور کتنے مرد ہیں تاکہ اسی کے مطابق سیکوریٹی اہلکار تعینات کیے جا سکیں۔ بنسل نے کہا کہ آئینوس کے تیار کردہ  ایجنٹک اے آئی کے ذریعے اڈا ون ایپ، ہوائی اڈے کے نظم ونسق سے متعلق ایجنسیوں کے لیےبنائے گئے  اےویو ایپ  اور اڈانی کا مربوط ٹول فری وائس نمبر 1800-572-111-111 کو ایک ساتھ جوڑا جائے گا۔ ایک ہی جگہ کی گئی شکایت یا مطلوبہ معلومات خودبخود مناسب ایجنسی یا افسر تک پہنچ جائیں گی، اس کے ساتھ ہی ہوائی اڈے کا انتظام بھی بہتر ہوگا۔ ایجنٹک اے آئی کے ذریعے مسافروں کو ایپ پر ان کی پرواز کی صورتحال، ہوائی اڈے پر کس گیٹ پر کتنی قطار ہے اور کہاں کون سی سہولت یا اسٹور ہے، اس کی اطلاع بھی مل سکے گی۔اڈانی کے پاس ملک کے ۸؍ ہوائی اڈوں کے انتظامات ہیں، ان میں احمدآباد، لکھنؤ، بنگلورو، جے پور، گوہاٹی، تیرواننت پورم اور ممبئی ہوائی اڈے شامل ہیں، ان کے علاوہ نوی ممبئی ایئرپورٹ پر تجارتی پروازیں جلد شروع ہونے والی ہیں۔
ہندوستان کو چابہار بندرگاہ پر امریکی پابندیوں سے چھ ماہ کی مہلت: وزارت خارجہ
 ہندوستان اور امریکہ کے درمیان جاری تجارتی بات چیت کے دوران چابہار بندرگاہ پر عائد پابندیوں کے معاملے میں ہندوستان کو امریکہ سے بڑی وقتی راحت ملی ہے، امریکہ نے بندرگاہ کی سرگرمیوں پر لگائی گئی پابندیوں میں چھ ماہ کی مہلت دینے کا اعلان کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:وزارت خزانہ کا نرملا سیتا رمن کے فرضی ویڈیو پر انتباہ

وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعرات کے روز ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں اس حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ  ہمیں بندرگاہ پر نافذ امریکی پابندیوں سے چھ ماہ کی چھوٹ دی گئی ہے۔امریکہ نے گزشتہ مہینے اقوامِ متحدہ کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام پر لگائی گئی پابندیوں کے تناظر میں ہندوستان کی چابہار بندرگاہ کی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، ہندوستان نے اس بندرگاہ کو آپریشن کے لیے دس سال کی لیز پر لیا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK