• Tue, 17 November, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ٹیم انڈیا کے بلے بازوں کا ٹیسٹ سیریز میں اصل امتحان!

Updated: November 17, 2026, 12:02 PM IST | Agency | Auckland

کرکٹ کے سب سے بڑے فارمیٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کا ریکارڈ اچھی نہیں رہا ہے۔

Shubman Gill.Photo:X
شبھ من گل۔ تصویر:ایکس
تیز گیند بازوں کے موافق نیوزی لینڈ کے حالات میں ہندوستانی بلے بازوں کیلئے ٹیسٹ سیریز میں رن بنانا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ ٹیم کی بلے بازی کا سارا دارومدار شاندار فارم کا مظاہرہ کر رہے کپتان شبھ من گل کے کندھوں پر ہوگا، جن کا ساتھ دینے کی ذمہ داری یشسوی جیسوال، کے ایل راہل، رشبھ پنت، دیودت  پڈیکل، سائی سدرشن اور دھرو جوریل جیسے بلے بازوں کی ہوگی۔ 
 
 
ہندوستان کے موجودہ ٹیسٹ اسکواڈ میں کافی کم کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ کی حالات میں کھیلنے کا تجربہ ہے۔ حالانکہ انڈیا’اے ‘کی طرف سے کھیلتے ہوئے جوریل اور پڈیکل نے اچھا مظاہرہ کیا تھا۔تیز گیند بازی کی قیادت جسپریت بمراہ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ بمراہ کا ساتھ آکاش دیپ، محمد سراج اور پرسیدھ کرشنا دیںگے۔ گُررنور برار کو بھی ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے ٹھیک پہلے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ نتیش کمار ریڈی پر آل راؤنڈر کی اہم کردار ادا کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔ ٹیسٹ سیریز کا پہلا مقابلہ ویلنگٹن میں ۱۹؍نومبر سے کھیلا جانا ہے۔ اس کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ۲۷؍ نومبر سے کرائسٹ چرچ میں ہوگا۔
 
 
نیوزی لینڈ کے خلاف خراب ریکارڈ
نیوزی لینڈ کی سرزمین پر ٹیم انڈیا کا ٹیسٹ ریکارڈ بالکل بھی اچھا نہیں رہا ہے۔ نیوزی لینڈ میں ہندوستان نے اب تک  ۲۵؍ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، جن میں سے ٹیم کو صرف ۵؍ میچوں میں کامیابی ملی ہے جبکہ ۱۰؍ مقابلوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ۱۰؍ میچوں کا نتیجہ ڈرا کی صورت میں نکلا ۔ہندوستانی ٹیم کو سال ۲۰۲۰ء میں نیوزی لینڈ کے اپنے آخری دورے پر بھی ۲؍ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں دوصفرسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہیں ۲۰۲۴ء میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹیم انڈیا کو اپنے ہی گھر میں ۳۔صفرسے ٹیسٹ سیریز گنوانی پڑی تھی۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK