• Fri, 30 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

حامیوں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر، اجیت پوار کو الوداع

Updated: January 29, 2026, 11:18 PM IST | Pune

بارا متی میں سرکاری اعزاز کیساتھ آخری رسومات ادا، وزیر داخلہ امیت شاہ ، شرد پوار ، وزیر اعلیٰ فرنویس اور ان کی کابینہ کےوزراء سمیت این سی پی کے ہزاروں کارکنوں کی شرکت

Thousands of people attended Ajit Pawar`s last rites. Everyone expressed their condolences to his sons Partha and Jay Pawar and wife Sunitra.
اجیت پوار کی آخری رسومات میں ہزاروں افراد پہنچے ۔ سبھی نے ان کے بیٹوں پارتھ اور جے پوار اور اہلیہ سنیترا سے اظہار تعزیت کیا ۔

 ضلع میں واقع پوار خاندان کے گڑھ بارامتی میں جمعرات کو این سی پی (اجیت) کے صدر اور ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی آخری رسومات پورے  سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئیں۔ بدھ کو بارامتی ہوائی اڈے کے قریب ایک المناک طیارہ حادثے میں ان کے انتقال کے بعد ہزاروں افراد نے ودیا پرتشٹھان پہنچ کر انہیں آخری وداعی دی، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ دریں اثنا، فضا ’’اجیت دادا امر رہے‘‘ کے نعروں سے گونجتی رہی جب کہ سوگوار ماحول میں لوگوں کی آنکھیں نم دکھائی دیں۔بدھ کو یہ حادثہ اس وقت ہوا تھا جب ایک چارٹر طیارہ بارامتی ہوائی اڈے پر دوسری بار لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا۔ طیارہ رن وے سے محض  ۲۰۰؍میٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں  ۵؍ افراد کی جان چلی گئی۔ حادثے میں اجیت پوار کے ساتھ پائلٹ  سمت کپور، شریک پائلٹ  شامبھوی پاٹھک، طیارہ میزبان پنکی مالی اور ذاتی سیکوریٹی افسر ودپ جادھو بھی  فوت ہوئے۔
 اجیت پوار کی آخری رسومات ودیا پرتشٹھان کے احاطے میں ادا کی گئیں، جہاں پولیس کی سلامی دی گئی اور تمام سرکاری پروٹوکول کی پابندی کی گئی۔ ان کے بیٹوں پارتھ پوار اور جے پوار نے چتا کو آگ دی۔ آخری دیدار کے لیے بارامتی ہی نہیں بلکہ ریاست کے مختلف اضلاع اور پڑوسی علاقوں سے بھی عوام کی بڑی تعداد پہنچی۔ راستوں کے دونوں جانب لوگوں کی قطاریں دیکھی گئیں، جو اپنے محبوب لیڈر کی آخری  جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب تھیں۔آخری رسومات میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، مرکزی وزیر نتن گڈکری،  بی جے پی کے صدر نتن نبین، مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ  فرنویس، نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے، ایم این ایس سربراہ راج ٹھاکرے اور شیو سینا (ادھو) کے قائد ادھو ٹھاکرے سمیت کئی سرکردہ سیاسی شخصیات موجود رہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK