Inquilab Logo

تھانے میں پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی

Updated: October 26, 2021, 10:12 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

محکمہ آ ب رسانی کے وزیر جینت پاٹل کا دعویٰ،تھانےمیں آبپاشی کے متعدد پروجیکٹوں کا جائزہ لیا اور جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی افسران کو ہدایت دی

During a meeting at Jayant Patil thane.picture:Inquilab
جینت پاٹل تھانے میںمیٹنگ کے دوران تصویر انقلاب

:محکمہ آب رسانی کے وزیر جینت پاٹل نے پیر کو تھانے کا دورہ کیا اور ضلع کے شہریوں اور دیہی علاقوںمیںپانی کی قلت کے مسائل حل کرنے کیلئےتھانے ضلع کلکٹر کی صدارت میں ٹاسک فورس تشکیل دینے اور مسائل حل کرنےکیلئے اقدام کرنے کی یقین دہانی کرائی۔پاٹل نے آبپاشی کےجاری پروجیکٹوں کو جلد مکمل کرنے کی بھی متعلقہ افسران کو ہدایت دی۔ اس موقع پر این سی پی کے ریاستی صدرجینت پاٹل نے میونسپل کارپوریشن کےانتخابات مہاوکاس اگھاڑی کے تحت لڑنے کو ترجیح دینے کی بات کہی اور سمیر وانکھیڈے معاملے کو سنگین بتاتے ہوئے اس معاملے میںضروری اقدام کرنے کا بھی یقین دلایا ساتھ یہ بھی کہا کہ بی جے پی کی جانب سے مہاراشٹر اور ممبئی بالی ووڈکو بدنام کرنے کی سازش کے تحت این سی بی کی کارروائی کی گئی ہے۔جینت پاٹل نے ضلع میں بھاتسا ، ممری ، نامپاڈا ، پووالے ، کُشیولی ، کالو اور شائی واٹر سپلائی پروجیکٹس کی موجودہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
پانی سے متعلق پروجیکٹوں کو جلد مکمل کرنے کی ضرورت :ایکناتھ شندے
  تھانے کے نگراں وزیر ایکناتھ شندے نےکہا کہ تھانےضلع کی بڑھتی ہوئی آبادی کی مناسبت سے  پانی کی فراہمی کےلئے ضلع میںپروجیکٹوں کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ضلع کلکٹر کی سربراہی میں ایک ٹاسک فورس زیر التوا کاموں کا جائزہ لے اور مسائل کو دور کرے۔اس کے علاوہ شاہپور اور آس پاس کے دیہاتوںکی پانی کی فراہمی کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے مستقل اقدامات کیے جائیں۔
تھانے شہر کو ۱۰۰؍ ایم ایل ڈی پانی کا مطالبہ 
 تھانے شہر کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے تھانے میونسپل کمشنر وپن شرما نے مطالبہ کیا کہ پہلے طے شدہ فارمولے کے مطابق باروی ڈیم سے۱۰۰؍ ایم ایل ڈی پانی دستیاب کرایا جائے۔ شندے نے مطالبہ کیا کہ یوور پہاڑ  کے دامن میں واٹر ریزروائر تعمیر کر کے وہاں کے پانی کے مسئلے کو حل کرنے کا منصوبہ بنایا جائے۔اس مطالبے پرآب رسانی کے وزیر جینت پاٹل نے فوری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
پانی کی پائپ لائن کی مرمت ہونی چاہیے:جتیندر اوہاڑ
 ہاؤسنگ وزیر جتیندر اوہاڑ نے کہا کہ ’’ممبرا، کلوا اور  نوی ممبئی میں بڑی تعداد میں پہاڑیاں ہیں۔اس لئے کولہاپور کی طرزپران پہاڑیوں پر ڈیم بنائے جائیں تو کلوااور ممبرا کے علاقے میں پانی کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ واٹر سپلائی کرنے والی پائپ لائن کی مرمت کی جائے۔میٹنگ میں محکمہ آب رسانی کے افسران نے مختلف منصوبے پیش کئے۔ 
سمیر وانکھیڈے سےمتعلق ضروری اقدام کئے جائیں گے : جینت پاٹل 
 سمیر وانکھیڈے کے تعلق سے جینت پاٹل ( جو این سی پی کے ریاستی صدر بھی ہیں )نے ذرائع ابلاغ کےنمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’گوساوی نامی شخص نے حلف نامہ بھی داخل کیا ہے یہ تشویشناک ہے اور یہ مہاراشٹراوربالی ووڈ کو بدنامی کرنےکی سازش ہو رہی ہے۔سی بی آئی ، آئی ٹی اور  ای ڈی سےجب مہاراشٹر کی مستحکم حکومت کو گرا نہیں پائےتو اب این سی بی کو سرگرم کر کے اس کے ذریعے حکوت گرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔جس وقت این سی بی کا چھاپہ مارا جاتا ہےاس میں لیڈ بی جے پی کے ورکر ہی کرتےہیں، یہ دیکھا گیا ہے۔جب لوگ مہاراشٹرکی حکومت کو گرا نہیں سکے تو اب مہاراشٹر حکومت اوراس کے وزرا کو بدنامی کرنے کی سازش رچی جارہی ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ’’ آرین خان کے معاملے میں نواب ملک نے سمیر وانکھیڈے کے تعلق سے جو ثبوت پیش کئے ہیں اس تعلق سے ضروری اقدام کئے جائیں گے ۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK